Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے اراکین عارف خان ایڈووکیٹ،زاہدمنصوری اور سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خواجہ اظہار الحسن کا ڈینسو ہال میڈیسن مارکیٹ کا دورہ


ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے اراکین عارف خان ایڈووکیٹ،زاہدمنصوری اور سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خواجہ اظہار الحسن کا ڈینسو ہال میڈیسن مارکیٹ کا دورہ
 Posted on: 10/26/2015
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے اراکین عارف خان ایڈووکیٹ،زاہدمنصوری اور سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خواجہ اظہار الحسن کا ڈینسو ہال میڈیسن مارکیٹ کا دورہ 
متاثرہ دکانداروں اور یونین کے عہدیداران سے ملاقات ، متعدددکانوں کے تالے کاٹ کر لاکھوں روپے لوٹنے کے واقعہ کی شدید مذمت 
کراچی آپریشن اپنی جگہ جن جرائم پیشہ لوگوں کے خلاف ہورہا ہے اورڈینسوہال میڈیسن مارکیٹ میں واردات بھی ان ہی کرمنل 
لوگوں نے کی، رابطہ کمیٹی رکن عاف خان ایڈووکیٹ 
حکومت کوچاہئے کہ حکومت بچاؤ پالیسی کے بجائے عوام بچاؤ پالیسی پر عمل کرے ، سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خواجہ اظہار الحسن 
ڈینسو ہال میڈیسن مارکیٹ کی متاثرہ دکانوں کے دورے کے بعد میڈیا کے نمائندگان کو پریس بریفنگ 
کراچی ۔۔۔26، اکتوبر2016ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے اراکین عارف خان ایڈوکیٹ،زاہد منصوری نے سندھ اسمبلی میں ایم کیوایم کے قائد حزب اختلاف خواجہ اظہار الحسن کے ہمراہ ڈینسو ہال کی میڈیسن مارکیٹ کا دورہ کیا اور متعدددکانوں کے تالے کاٹ کر لاکھوں روپے لوٹنے کے واقعہ کی شدید مذمت کی ہے۔اس موقع پر حق پرست اراکین قومی وصوبائی اسمبلی اورایم کیوایم رنچھوڑ لائن سیکٹر کمیٹی کے اراکین بھی موجود تھے۔ایم کیوایم کے وفد نے متاثرہ دکانوں کادورہ بھی کیا اور متاثرہ دکانداروں اوریونین کے صدرچوہدری عارف اوردیگر عہدیداران سے ملاقات کی اور تالے کاٹ کر لاکھوں روپے لوٹنے کے واقعہ پر متاثرہ دکانداروں سے دلی افسوس کااظہار کیا اور انہیں ایم کیوایم کی جانب سے ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ڈینسوہال میڈیسن مارکیٹ کے دورہ کے بعد میڈیا نمائندگان کو پریس بریفنگ دیتے ہوئے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن عارف خان ایڈووکیٹ نے کہاکہ جو لوگ امن و امان کے داعی بنے ہیں ان کے ہوتے ہوئے ایسی وارداتیں ہورہی ہیں ، ان حالات میں عوام کو تنہا چھوڑ دینا مناسب نہیں ہے یہی وجہ ہے کہ قائد تحریک نے ہمیں یہاں پر بھیجا ہے۔انہوں نے کہا کہ کراچی آپریشن اپنی جگہ کرمنل لوگوں کے خلاف ہورہا ہے تو ڈینسوہال میڈیسن مارکیٹ میں واردات بھی کرمنل لوگوں نے کی ، اس واردات میں ملوث عناصر کو فی ا لفور گرفتار کیاجائے ، اس کی انکوائری کی جائے اور لوگوں میں خوف و ہراس کی فضا کو دور کیاجائے ۔ انہوں نے کہاکہ حکومت میں ہوتے ہوئے بھی ہم نے ہر عوامی ایشو پر آواز اٹھائی ہے اور اپوزیشن میں ہونے کے باوجود بھی عوام کے درمیان موجود ہیں ، کراچی آپریشن کے ہوتے ہوئے کرمنلز کیسے آزاد گھوم رہے ہیں ،قانون نافذ کرنے والے اداروں کی یہ ذمہ داری ہے کہ ان کے خلاف ایکشن لیں اور انہیں گرفتا رکرکے عوام میں اپنا اعتماد بحال کریں ۔ عارف خان ایڈووکیٹ نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ متاثرہ دکانداروں کو معاوضہ دیاجائے اور انہیں اس حال میں تنہا نہ چھوڑا جائے ۔ قبل ازیں سندھ اسمبلی میں ایم کیوایم کے قائد حزب اختلاف خواجہ اظہار الحسن نے ڈینسوہال میڈیسن مارکیٹ میں دکانوں کو لوٹنے کی واردات کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کوچاہئے کہ حکومت بچاؤ پالیسی کے بجائے عوام بچاؤ پالیسی پر عمل کرے ۔ انہوں نے کہاکہ اس وقت نمائشی طو رپر جو بیانات حکومت کی طر ف سے آرہے ہیں ان بیانات سے کراچی والوں کواس کے ثمرات میسر نہیں آرہے ہیں ۔ڈینسوہال میں واردات چند گھنٹوں کا واقعہ نہیں ہے ، کرمنلز بڑے سکون کے ساتھ آئے ہیں اور بڑے اطمینان سے واردات کی ہے ، علاقائی ایس ایچ او ، ڈی ایس پی نے اس واقعہ میں غفلت کا مظاہرہ کیا ہے ان کے خلاف موثٗرکارروائی کی جائے۔ انہوں نے کہاکہ اب تک کوئی حکومتی نمائندہ یہاں نہیںآیا ، ہم اس وقت شدید ترین دباؤ میں ہونے کے باوجود عوام کے درمیان موجود ہیں اور اپنا کردار ادا کررہے ہیں اس کا مطلب یہ ہے کہ ہم کراچی میں درست آپریشن کی بھر پور حمایت کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ سندھ اور وزیر داخلہ سندھ ڈینسوہال کے متاثرہ دکانداروں سے فی الفور رابطہ کریں اور اس واردات میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی کرکے انہیں منظر عام پر لائیں ۔

10/1/2024 12:23:10 PM