Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم ماضی میں بھی ماورائے عدالت قتل ، کار کنان کی جبری گمشدگی ،چھاپے و گرفتاریوں ، تشدد اور قید و بند کی صعوبتیں جھیل چکی ہے، رابطہ کمیٹی


رینجرز اور سادہ لباس اہلکاروں کے ہاتھوں ایم کیوایم کے کارکنان کی بلاجواز اور غیر قانونی گرفتاریوں پر رابطہ کمیٹی کااظہار مذمت
 Posted on: 10/22/2015
رینجرز اور سادہ لباس اہلکاروں کے ہاتھوں ایم کیوایم کے کارکنان کی بلاجواز اور غیر قانونی گرفتاریوں پر رابطہ کمیٹی کااظہار مذمت
ایم کیوایم کو چھاپے و گرفتاریوں کے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرکے ہرگز خوفزدہ نہیں کیا جاسکتا ، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم 
ایم کیوایم ماضی میں بھی ماورائے عدالت قتل ، کار کنان کی جبری گمشدگی ،چھاپے و گرفتاریوں ، تشدد اور قید و بند کی صعوبتیں جھیل چکی ہے، رابطہ کمیٹی 
وزیراعظم ،وفاقی وزیر داخلہ ، وزیراعلیٰ سندھ اور شکایات ازالہ کمیٹی کے اراکین غفار اور نعمان حسین کی گرفتاریوں کا نوٹس لیں ، رابطہ کمیٹی 
کراچی ۔۔۔22، اکتوبر2015ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے رینجرز اور سادہ الباس اہلکاروں کے ہاتھوں ایم کیوایم کے کارکنان کی بلاجواز اور غیر قانونی گرفتاریوں کی شدید مذمت کی ہے اور کہاہے کہ شہر میں جرائم پیشہ عناصر اور دہشت گردوں کے خلاف شروع کئے جانیو الے آپریشن کی آڑ میں مسلسل ایم کیوایم کو نشانہ بنانا سراسر انتقامی کارروائی اور غیر جمہوری عمل ہے ۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ آج شب رینجرز اہلکاروں نے رنچھوڑ لائن میں چھاپہ مار کاروائی کرکے ایم کیوایم رنچھوڑ لائن سیکٹر یونٹ 3-Aکے کارکن غفار جبکہ سادہ لباس اہلکاروں نے کورنگی کے ایک علاقے میں چھاپہ مار کر ایم کیوایم کورنگی سیکٹر یونٹ 75کے کارکن نعمان حسین کو غیرقانونی طور پر حراست میں لے لیا اور نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ایم کیوایم کو چھاپے و گرفتاریوں کے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرکے ہمیں ہرگز خوفزدہ نہیں کیا جاسکتا ہے ، ایم کیوایم ملک سے فرسودہ جاگیردارانہ ، وڈیرانہ اور سردارانہ نظام کے خاتمے اور ملک میں غریب ومتوسط طبقے کی حکمرانی کیلئے اپنی پرامن ، سیاسی اورجمہوری جدوجہد جاری رکھے گی اور اس جدوجہد کی پاداش میں ایم کیوایم ماضی میں بھی ماورائے عدالت قتل ، کارکنان کی جبری گمشدگی ،چھاپے و گرفتاریوں ، تشدد اور قید و بند کی صعوبتیں جھیل چکی ہے اور اس مرتبہ بھی جناب الطاف حسین کو اپنے اصولی موقف سے ہٹانے کیلئے سرگرم عناصر جتنے بھی غیر جمہوری اور غیر قانونی ہتھکنڈے استعمال کرلیں وہ جناب الطاف حسین ، کارکنان اور عوام کے رشتہ کو ہرگز ختم نہیں کرسکتے ۔ رابطہ کمیٹی نے وزیراعطم نواز شریف ، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان ، وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ اور کراچی آپریشن کیلئے بنائی گئی شکایات ازالہ کمیٹی کے عہدیداران سے مطالبہ کیا کہ کورنگی اور رنچھوڑ لائن سے رینجرز اورسادہ لباس اہلکاروں کے ہاتھوں ایم کیوایم کے 2کارکنان غفار اور نعمان حسین کی بلاجواز گرفتاری کا نوٹس لیاجائے ، ایم کیوایم کے بے گناہ اور معصوم کارکنان کے گھروں پر غیر قانونی چھاپوں کا سلسلہ بند کرایاجائے اور کراچی ٹارگٹڈ آپریشن عوام کی مقبول سیاسی جماعت کے خلاف استعمال کرکے کراچی آپریشن کو متنازعہ بنانے کی ساز شیو ں کا خاتمہ کیاجائے ۔

10/1/2024 12:23:01 PM