Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

پاکستان کی مضبوطی اور استحکام کیلئے ضروری ہے کہ پاکستان میں مزید صوبوں کا قیام عمل میں لایا جائے۔ ندیم نصرت


پاکستان کی مضبوطی اور استحکام کیلئے ضروری ہے کہ پاکستان میں مزید صوبوں کا قیام عمل میں لایا جائے۔ ندیم نصرت
 Posted on: 10/19/2015
پاکستان کی مضبوطی اور استحکام کیلئے ضروری ہے کہ پاکستان میں مزید صوبوں کا قیام عمل میں لایا جائے۔ ندیم نصرت
احساس محرومی کے خاتمے کے لئے سندھ میں شہری صوبہ وقت کی ضرورت ہے۔ ندیم نصرت
ایم کیوایم کو مٹانے اور مہاجر قوم کو دیوار سے لگانے کا عمل کیا جارہا ہے۔ ندیم نصرت 
پاکستان میں منتخب جمہوری حکومتیں اختیارات کی نچلی اور عوامی سطح تک منتقل کرنے کے حق میں نہیں۔ ڈاکٹر فاروق ستار
اپنے بلدیاتی ادوار میں ایم کیو ایم نے تیز رفتار ترقی کا وہ معیار قائم کیا جسے عالمی سطح پر تسلیم کیا گیا۔ ڈاکٹر ٖفاروق ستار 
ایم کیوایم امریکہ کے واشنگٹن چیپٹر کے ذمہ داران و کارکنان کی تنظیمی نشست سے خطاب 
پاکستان کے استحکام، تحریک کی کامیابی، اسیران کی استقامت، شہداء کی مغفرت اور الطاف حسین کی صحت و تندرستی کیلئے دعائیں
واشنگٹن۔۔۔19 اکتوبر2015ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے قائم مقام کنوینرندیم نصرت نے کہاہے کہ پاکستان کی مضبوطی اوراستحکام کیلئے ضروری ہے کہ پاکستان میں مزید صوبوں کاقیام عمل میں لایاجائے ، اسی طرح سندھ میں شہری صوبہ وقت کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے یہ بات امریکہ کے دارالحکومت واشنگٹن میں ایم کیوایم امریکہ کے واشنگٹن چیپٹر کے ذمہ داران و کارکنان کی ایک تنظیمی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ نشست سے ایم کیوایم کے سینئررہنما ڈاکٹر فاروق ستارنے بھی خطاب کیا ۔ نشست میں ایم کیو ایم امریکہ کی سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی کے اراکین توصیف خان، کامران حیدر اور متین یوسف سمیت واشنگٹن چیپٹر کے ذمہ داران و کارکنان شریک ہوئے۔ ندیم نصرت نے کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم ان کروڑ مہاجروں کی نمائندہ جماعت ہے جن کے بزرگوں نے پاکستان بنایااوران سے زیادہ کوئی بھی محب وطن نہیں ہوسکتا مگر بدقسمتی سے قیام پاکستان کے وقت سے ہی مہاجروں کو امتیازی سلوک کا نشانہ بنا یا گیااور ان کا معاشی، معاشرتی، تعلیمی غرض زندگی کے ہر شعبہ میں استحصال کیا گیا ۔ان ناانصافیوں کے خاتمہ اورمحروموں کے حقوق کے حصول کیلئے قائدتحریک الطاف حسین کی قیادت میں ایم کیو ایم نے جنم لیا جو گزشتہ 37 برسوں سے محروم و مظلوم عوام کے حقوق کے حصول اور استحکام پاکستان کی جدوجہد کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ متعصب مقتدر قوتوں نے پہلے دن سے ہی ایم کیو ایم کے وجود کو تسلیم نہیں کیااور آج بھی ایم کیو ایم کو مٹانے اور مہاجر قوم کو دیوار سے لگانے کاعمل کیا جارہاہے ۔ امن و امان کے نام پر آپریشن کی آڑ میں ایم کیوایم کے بے گناہ کارکنوں کی غیر قانونی گرفتاریوں، جبری گمشدگیوں، غیرانسانی تشدد اور ماورائے عدالت قتل کاسلسلہ جاری ہے۔ ایم کیوایم کے کارکنوں کو جرائم پیشہ اور ایم کیو ایم کو ملک دشمن ثابت کرنے کیلئے جھوٹا پروپیگنڈہ اپنی پوری شدت سے جاری ہے۔ تاہم بھر پور ریاستی دہشت گردی کے دوران کہیں بھی معمولی مزاحمت کا بھی کوئی واقعہ پیش نہیں آیا نہ ہی ایم کیو ایم اور مہاجر کارکنوں پر لگائے جانے والے جھوٹے الزامات کسی قانونی عدالت میں ثابت کئے جاسکے۔ جو مہاجروں کے پر امن اور ایم کیو ایم کے محب وطن ہونے کا بین ثبوت ہے۔ تمام تر ظلم و ستم کے باوجود ایم کیو ایم اور الطاف حسین مہاجرقوم کے بچے بچے کے دل میں دھڑکتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ اسٹبلشمنٹ نے ایم کیو ایم کو ختم کرنے کی ہرممکن کوشش کی مگر وہ مہاجر وں اوردیگرمظلوم قومیتوں کے عوام کے دلوں سے ایم کیو ایم اور الطاف حسین کی محبت و عقیدت کو کم نہ کرسکے، اب انہیں چاہئے کہ ایم کیو ایم اور کروڑ مہاجروں کو اس وطن کا مخلص اور حصہ مان لیں ،ان کے زخموں پر مرہم رکھیں، مظلوم مہاجروں کو برابر کا پاکستانی تسلیم کرکے انکی دادرسی کریں، شہری صوبہ اب وقت کی ضرورت ہے ۔ پاکستان کی بقا اور استحکام کی یہی صورت ہے۔ احساس محرومی اگر بے حسی اور بیگانگی میں تبدیل ہوگیا تو کسی کے کچھ ہاتھ نہیں آئے گا اور خاکم بدھن پاکستان مزید کسی نقصان کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ڈاکٹر فاروق ستار نے نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم اور مہاجر ہی اس ملک کی بقا اور استحکام کے ضامن ہیں۔ پاکستان کیلئے ایم کیو ایم کا نظریہ نہایت واضح ہے وہ پاکستان کو صرف قائداعظم محمدعلی جناح کے وژن کے تحت ملک میں بسنے والی تمام قومیتوں اورنسلی،لسانی اور مذہبی اکائیوں کیلئے برابری کی بنیاد پر ترقی پسنداور انصاف پر مبنی فلاحی ریاست بنانا چاہتی ہے جس میں سب کے ساتھ مساوی سلوک کیاجاتاہو۔ انھوں نے کہا کہ ایم کیو ایم اور اسکے منتخب نمائندوں کو جب جب موقع ملا، جب جب وہ حکومت کا حصہ بنے انہوں نے قومی تعمیرو ترقی کے کام کئے، خصوصاََ ایم کیو ایم کو بلدیاتی سطح پر جب بھی اختیار حاصل ہوا اسکے محنتی اور مخلص اراکین ، میئر اور ناظمین نے لوٹ مارکرنے کے بجائے بڑے پیمانے پر ترقیاتی منصوبوں کے ذریعے ٹاؤن، تحصیل، ڈسٹرکٹ اور شہروں کی شکل بدل کر رکھ دی اور ترقی کا وہ معیار قائم کیا جسے عالمی سطح پربھی تسلیم کیا گیا۔ بدقسمتی یہ ہے کہ منتخب جمہوری حکومتوں کا یہ مزاج کبھی نہیں رہا جہاں وہ اختیارات کی نچلی اور عوامی سطح تک منتقل کرنے کے حق میں ہوں جسکی وجہ سے ترقی کے عمل کو تبھی تسلسل نصیب نہیں ہوسکا۔ اور وہ ٹاؤن اور شہر جنہیں ایم کیو ایم نے بلدیاتی اختیار کے دور میں ترقی کی سفر پر ڈال دیا تھا نام نہادجمہوری حکومتوں کے غاصبانہ و تنگدلانہ رویہ کے باعث دوبارہ کھنڈر کا منظر پیش کر رہے ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ عدالتی مداخلت کے نتیجے میں ملک میں مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات کا سلسلہ جاری ہے اور سندھ کے دیہی اور چند شہری علاقوں میں بلدیاتی انتخابات ہونے جارہے ہیں ، تمام تر ریاستی جبر،تشدد اور پابندیوں کے باوجود ایم کیو ایم ملکی ترقی و خوشحالی اور اختیار سب کیلئے کے منشور کے ساتھ میدان میں ہے۔انہوں نے کہاکہ جس طرح سندھ کے شہری علاقوں کے عوام نے ماضی میں ایم کیوایم کوبھاری مینڈیٹ دیکرکامیاب کیا تھا انشاء اللہ وہ آئندہ انتخابات میں بھی ایم کیوایم کوشاندارکامیابی سے ہمکنارکریں گے۔ آخر میں ایم کیو ایم امریکہ واشنگٹن چیپٹر کے انچارج اظہار احمد نے نشست میں شریک تمام کارکنوں اور ذمہ داران کا شکریہ ادا کیا۔ جبکہ اس موقع پر ایم کیو ایم کی مشکلات کے خاتمہ، پاکستان کے استحکام، شہدا ء کی مغفرت اور الطاف حسین کی صحت و تندرستی کیلئے دعا کی گئی۔ 



10/1/2024 12:18:43 PM