Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

بیشترپرنٹ اورالیکٹرانک میڈیا کی جانب سے ایم کیوایم کے ساتھ کی جانے والی متعصبانہ، نفرت انگیز،شاؤنسٹپالیسی قابل مذمت ہے ۔ الطاف حسین


بیشترپرنٹ اورالیکٹرانک میڈیا کی جانب سے ایم کیوایم کے ساتھ کی جانے والی متعصبانہ، نفرت انگیز،شاؤنسٹ پالیسی قابل مذمت ہے ۔ الطاف حسین
 Posted on: 10/16/2015
بیشترپرنٹ اورالیکٹرانک میڈیا کی جانب سے ایم کیوایم کے ساتھ کی جانے والی متعصبانہ، نفرت انگیز،شاؤنسٹپالیسی قابل مذمت ہے ۔ الطاف حسین
پیمرااورلاہورہائی کورٹ نے میرے خطابات کی لائیو کوریج ، بیانات ،تصویر اورنام نشرکرنے پرپابندی لگائی ہے لیکن پرنٹ اورالیکٹرانک میڈیا کے بیشتر ادارے ایم کیوایم کے انتہائی سینئررہنماؤں کی پریس کانفرنس نہیں دکھاتے۔الطاف حسین
پرنٹ اورالیکٹرانک میڈیاکاجوادارہ ایم کیوایم کے بیان کردہ مؤقف اورجواب کوشائع نہیں کرتاعوام اس کے خلافآئین اورقانون کے مطابق پرامن احتجاج کاحق محفوظ رکھتے ہیں۔الطاف حسین
لندن ۔۔۔ 16 اکتوبر2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدالطاف حسین نے پرنٹ اورالیکٹرانک میڈیاکے مالکان ودیگراعلیٰ حکام کومخاطب کرتے ہوئے کہاہے کہ پیمرااورلاہورہائی کورٹ نے میرے خطابات کی لائیو کوریج ، بیانات ،تصویر اورنام نشرکرنے پرپابندی لگائی ہے لیکن ایم کیوایم کی سیاسی سرگرمیوں کی رپورٹس نشراور شائع کرنے ، رابطہ کمیٹی ،ایم این ایز ،ایم پی ایزکی پریس کانفرنس ،بیانات اورسرگرمیاں شائع کرنے پر پابندی نہیں لگائی لیکن پرنٹ اورالیکٹرانک میڈیا کے بیشتر ادارے ایم کیوایم کے انتہائی سینئررہنماؤں کی پریس کانفرنس نہیں دکھاتے لہٰذامیں ایم کیوایم کے ساتھ کی جانے والی اس متعصبانہ، نفرت انگیز،شاؤنسٹ پالیسی کی مذمت کرتے ہوئے رابطہ کمیٹی کے ارکان اورکارکنوں سے کہتاہوں کہ وہ آئین اورقانون کی جانب سے دیئے گئے آزادی اظہارکے حق کے تحت اپنی بات کوپاکستان کے ایک سرے سے دوسرے تک پہنچانے کے لئے پرنٹ اورالیکٹرانک میڈیا کاسہارالیں۔ پرنٹ اورالیکٹرانک میڈیاکاجوادارہ شاؤنزم پربرقراررہتے ہوئے ایم کیوایم کے بیان کردہ مؤقف اورجواب کوشائع نہیں کرتااس کے خلاف پاکستان بھرکے عوام آئین اورقانون کے مطابق پرامن احتجاج کاحق محفوظ رکھتے ہیں۔ کارکنان اس بات کاخیال رکھیں کہ مظاہروں میں امن کادامن برقراررہے اورجذباتیت فکروشعورپرغالب نہ آسکے۔

10/1/2024 12:20:45 PM