Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

محرم الحرام میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے فروغ کیلئے منعقدہ اجتماع میں جناب الطاف حسین سے مختلف مکاتب فکر کے علماء کرام کی ٹیلیفونک گفتگو


محرم الحرام میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے فروغ کیلئے منعقدہ اجتماع میں جناب الطاف حسین سے مختلف مکاتب فکر کے علماء کرام کی ٹیلیفونک گفتگو
 Posted on: 10/15/2015
محرم الحرام میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے فروغ کیلئے منعقدہ اجتماع میں جناب الطاف حسین سے مختلف مکاتب فکر کے علماء کرام کی ٹیلیفونک گفتگو
اسلامی مملکت میں عدل فاروق آجائے اور الطاف حسین کو جن ناجائز مقدمات میں پھنسایا جارہا ہے انہیں ان سے نجات ملے، علمائے کرام 
کراچی ۔۔۔15 اکتوبر2015ء 
تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام نے کہا ہے کہ حضور اکرم نے شیعہ، سنی، دیو بندی، بریلوی کسی مسلک اور قومیت کے درمیان فریق تقسیم نہیں کی ، امت مسلمہ کے تمام مکاتب افواہوں پر کان نہ دھریں ۔ عدلیہ کے حالیہ فیصلے پر ہم سب کو تشویش لاحق ہے ،ہم تو یہ دیکھتے ہیں کہ اگر کسی کے اوپر مقدمات قائم ہورہے ہیں وہ صرف الطاف حسین پر ہورہے ہیں آصف زرادری نے جو بھی کہا اس پر کچھ نہیں ہورہاہے ، خواجہ آصف نے بھی کہاکہ اس پر بھی کچھ نہیں ہورہا ہے یہ سراسر ظلم ہے ۔ ہم چاہتے ہیں کہ اسلامی مملکت میں عدل فاروق آجائے اور الطاف حسین کوجن ناجائز مقدمات میں پھنسایا جارہاہے انہیں ان سے نجات ملے ۔ان خیالات کااظہار علمائے کرام ، مشائخ عظام اور ذاکرین نے لال قلعہ گراؤنڈ عزیز آباد میں محرم الحرام کے دوران فرقہ وارانہ ہم اہنگی کے فروغ کیلئے منعقد کئے گئے اجتماع میں جناب الطاف حسین سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ جماعت اہلسنت کراچی کے مفتی سید راشد علی قادری نے جناب الطاف حسین سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ آپ ہر علمائے کرام کا خوبصورت گلدستہ سجاتے ہیں جو آج بھی نامساعد حالات میں جاری ہے اس پر میں آپ کو مبارکباد دیتا ہوں۔ انہوں نے کہاکہ جناب الطاف حسین واحد لیڈر اور ایم کیوایم واحد تنظیم ہے جو علماء کو اسطرح کا پلیٹ فارم فراہم کرتی ہے جس سے تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام کو مل بیٹھنے کا موقع ملتا ہے اور اس سے معاشرے میں ہم آہنگی پیدا ہوتی ہے ۔ علامہ علی کرار نقوی نے کہا کہ جناب الطاف حسین نے بہترین ریت ڈالی ہے ۔ حدیث ﷺہے کہ تم سب آپس میں بھائی بھائی ہو ۔ بھائی کا مطلب مذاق نہیں یہ پیغمبر نے کہا ہے ۔حضور نے شیعہ ، سنی ، دیو بندی ، بریوی مسالک اور قومیت کی تقسیم نہیں کی بلکہ درس دیا ہے کہ تم سب آپس میں بھائی ہو اورآپس میں اتحاد کا درس دیا ۔انہوں نے کہا کہ ہمارے کردار میں ذرابرابر جھول بھی آگیا تو دنیا یہ پوچھے گی کہ پڑھانے والا کون ہے اور نبی کون ہے ؟ لہٰذا پاکستان دنیا کا بہترین ملک ہے اس پر لوگوں کی نظریں ہیں ، اس میں آپس میں سب مل کر ساتھ رہتے ہیں اس لئے لڑانے کی کوشش کریں گے تو ان کی افواہوں پر کان نہ دھراجائے ۔ الطاف حسین کا اجتماع ہی مجلس ہے جس میں تمام مکاتب فکر کے علماء آتے ہیں اور اتحاد بین المسلمین کی جدوجہد کرتے ہیں ۔ نظام مصطفی پارٹی سندھ کے سیکریٹری جنرل حاجی محمد رفیق ہم تو یہ دیکھتے ہیں کہ اگر کسی کے اوپر مقدمات قائم ہورہے ہیں وہ صرف الطاف حسین پر ہورہے ہیں آصف زرادری نے جو کہا اس پر کچھ نہیں ہورہاہے ، خواجہ آصف نے بھی کہاکہ اس پر کچھ نہیں کیاجارہاہے جو سراسر ظلم ہے ۔ ہم چاہتے ہیں کہ اسلامی مملکت میں عدل فاروق آجائے اور آپ کو جن ناجائز مقدمات میں پھنسایا جارہاہے اس سے نجات ملے ۔ انہوں نے کہا کہ آپ کے لوگوں نے استعفے دیدیئے تھے اورقوم کو باآور کرادیا تھا اور مفاہمت کے عمل پر یہ استعفے واپس لئے تو اس کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ورنہ سب مایوس ہوگئے تھے ۔ اگر مائنس ایم کیوایم اسمبلی کو دیکھیں گے تو یہ اسمبلی اسمبلی نہیں کہلائے گی ، رینجرز کے جو لوگ بے گناہ نوجوانوں کو لے جاتے ہیں اور ان کو ذیتیں دیتے ہیں اس کی بھی مذمت کرتے ہیں ۔ ہم آپ کے صوبے بنانے کے پرزور حامی ہیں ۔ میں نے خود نواز شریف سے کہا تھا کہ مسلم لیگ نے نئے صوبے نہیں بنائے تو ملک قائم نہیں رہے گا ۔ اللہ تعالیٰ سے دعا کرتا ہوں کہ آپ پر جو مقدمات ہیں اس میں سرخروئی کے ساتھ رہائی پائیں ۔ سندھ ذاکرین فیڈریشن کے صدر آغا سید نادر علی رضوی نے کہا کہ اتحاد بین المسلمین سب سے بڑی اور ہم ضرورت ہے اور آپ کا یہ پیغام پاکستان ہی نہیں بلکہ پوری دنیا میں جاتا ہے ۔ جناب الطاف حسین مبارکباد کے مستحق ہیں کہ وہ فرقہ واریت کے خاتمے کی کوشش میں کامیاب ہوچکے ہیں ۔ارمان اسد چشتی نے کہا کہ اللہ تعالیٰ مخصوص کاموں کیلئے اپنے کچھ پیارے بندوں کو منتخب کرتا ہے ، یہ پروگرام جو آپ نے منعقد کیا اور علماء کو اکٹھا کر کے درس دیا مجھے یقین ہے کہ اللہ رب العزت آپ سے مزید اور نیک کام لے گا ۔ میری جانب سے اورمیرے مرشد حق کی جانب سے آپ کیلئے بہت دعائیں ہیں ۔ پاکستان میں حق کی آواز کو دبانے کیلئے کئی تنظیمیں مصروف ہیں اور جو بھی فتنہ فساد اور بدامنی کرنے والی تنظیمیں ہیں ان کے سہولت کار بڑھتے جارہے ہیں اور آپ جیسوں کوڈی گریڈ کیاجارہا ہے اور ان کی سہولتوں اور تعاون میں کمی کی جارہی ہے اور عدم تعاون کیاجارہا ہے ۔کراچی شہر اور پاکستان میں بہت بڑا خطرہ بڑھ رہا ہے اور آپ کو اللہ تعالیٰ نے بڑی ہمت دی ہے ۔ میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس فتنے کو کم کرنے میں آپ کو کامیاب فرمائے ۔ آل پاکستان سنی تحریک کے چیئرمین مطلوب اعوان نے کہا کہ الطاف حسین نے ہمیشہ کی طرح اس مرتبہ بھی پاکستان کی دوسری سیاسی جماعتوں کیلئے یہ پیغام بھیجا ہے کہ وہ بھی یکجہتی ، امن کیلئے اس طرح کی محافل کا اہتمام کریں ، آج کے اس اجتماع میں نہ صرف دوسرے تمام مسالک کے علمائے کرام ان کے ساتھ ساتھ تمام دوسری قومیت سے تعلق رکھنے والے بھی موجود ہیں اور یہ بہت خوبصورت گلدستہ ہے جو آپ نے سجایا ہے ۔سنی اتحاد کونسل پاکستان سید بلال حسین شاہ کاظمی نے کہا کہ آج کاتمام مکاتب فکر کا اجتماع اپنی مثال آپ ہے ، اس کا سہرا جناب الطاف حسین کو جاتا ہے ، قوم کے باہمی اتحاد کے فقدان کے سبب شہر کراچی کے عوام ظلم وبربریت کا شکار ہے ، باہمی انتشار کی یہی کیفیت برقرار رہی تو سرکاری تحویل میں لئے گئے افراد کی لاشیں قبرستان کی زینت بنتی رہیں گے۔ سرکار دو عالم نے نسل تعصب کا چودہ سو سال پہلے ختم کیا لیکن یہ آج بھی جاری ہے ۔آپ کے بارے میں عدلیہ کے حالیہ فیصلے پر ہم سب کو تشویش لاحق ہے ۔ آل پاکستان مسلم لیگ علماء کونسل کے صدر سید یعقوب علی شاہ نے جناب الطاف حسین سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ کوئی ایک عمل اللہ کی بارگاہ میں مقبول ہوجاتا ہے ، امت کو جوڑنے کا عمل سنت  ہے جو آپ انجام دے رہے ہیں اور یہ عمل اللہ کی بارگاہ میں مقبول ہے ۔ پرویزمشرف کے ساتھ بھی امتیازی سلوک ہورہاہے ، لال مسجد کے معاملہ میں سب کو پتا ہے کہ وہ اکیلے نہیں تھے پوری ریاست تھی ۔ چالیس سال ہوگئے ہیں 70ء ملک میں یہ دونوں جماعتیں قابض ہے ، بال بال اس قوم کا قرضے میں جکڑا ہوا ہے۔ جماعت اہلسنت پاکستان کے عبد العزیز مارفین نے فرقہ وارانہ ہم آہنگی کیلئے اجتماع منعقد کرنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ہمارا یہاں ملکر بیٹھنا ، جمع ہونا ، تبادلہ خیال کرنا اس بات کا بین ثبوت اور دلیل ہے کہ علمی سطح اور عوامی سطح پر یہ شعور پختہ ہوچکا ہے کہ ہم آپس کے اختلاف کو شاید ختم نہیں کرسکتے ہیں ۔ 
تصاویر

10/1/2024 12:20:44 PM