Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

اتحاد بین المسلمین کیلئے جناب الطاف حسین کی جدوجہد میں تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علمائے کرام عملی طور پر حصہ بنتے چلے آئے ہیں، ڈپٹی کنوینر شاہد پاشا


اتحاد بین المسلمین کیلئے جناب الطاف حسین کی جدوجہد میں تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علمائے کرام عملی طور پر حصہ بنتے چلے آئے ہیں، ڈپٹی کنوینر شاہد پاشا
 Posted on: 10/15/2015
اتحاد بین المسلمین کیلئے جناب الطاف حسین کی جدوجہد میں تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علمائے کرام عملی طور پر حصہ بنتے چلے آئے ہیں، ڈپٹی کنوینر شاہد پاشا
تمام مسلمان اتحاد بین المسلمین پر یقین رکھتے ہیں اور اسکی عملداری کیلئے کوشاں ہیں، رکن سینٹرل ایگزیکٹو کونسل حیدر عباس رضوی 
جناب الطاف حسین کا دین و مذہب کے ساتھ لگاؤ بہت ہے ان کی کوششیں رنگ لائیں گی، سینیٹر مولانا تنویر الحق تھانوی 
لال قلعہ گراؤنڈ عزیز آباد میں محرم الحرام کے دوران فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے فروغ کیلئے منعقدہ علمائے کرام کے اجتماع سے خطاب 
کراچی ۔۔۔15، اکتوبر2015ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر شاہد پاشا نے کہا ہے کہ جناب الطاف حسین کی اتحاد بین المسلمین ، مذہبی رواداری اور ہم آہنگی کی برسوں سے جاری جدوجہد میں تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علمائے کرام اس کا حصہ بنتے چلے آئے ہیں جس پر وہ زبردست خراج تحسین کے مستحق ہیں ۔ ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے جمعرات کی شام لال قلعہ گراؤنڈ عزیز آباد میں محرم الحرام کے دوران مذہبی رواداری اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے قیام کیلئے منعقد کئے گئے علمائے کرام ، مشائخ عظام اور مذہبی اسکالرز کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ برسوں پہلے کراچی میں فرقہ واریت کے نام پر عوام کو لڑایا جاتا تھا لیکن جب سے قائد تحریک جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم کے پلیٹ فارم سے جدوجہد کی اس وقت فرقہ وارانہ فسادات کا خاتمہ ہمیشہ ہمیشہ کیلئے ہوگیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ محرم میں مجالس اور عزاء داری ہرممکن طریقے سے پرامن بنانے کیلئے اور ایم کیوایم کے ذمہ داران و کارکنان بھی ان مجالس اور عزاداری میں موجود رہیں گے ۔ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ایم کیوایم سینٹرل ایگزیکٹو کونسل کے رکن حیدر عباس رضوی نے کہا کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین اور ایم کیوایم کی جانب سے خصوصاً ماہِ مقدسہ محرم کی آمد پر علمائے کرام کی نائن زیرو تشریف آوری پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس محفل میں موقع اور صورتحال کی مناسبت سے خصوصاً ایام عزاء اور اس میں ہم آہنگی کی ضرورت کو سامنے رکھتے ہوئے تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام اور مشائخ نہ صرف ایک جگہ مل کر آپس میں بیٹھتے ہیں بلکہ آپس میں اظہار خیال کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ نائن زیرو پر منعقدہ اجتماع میں امت مسلمہ اور بالخصوص پاکستان میں بسنے والے مسلمانوں کیلئے یہ پیغام دیاجاتا ہے کہ تمام مسلمان چاہے ان کا تعلق کسی بھی مسلک یا مکتب ہائے فکر سے ہو وہ تمام اتحاد بین المسلمین پر نہ صرف یقین رکھتے ہیں بلکہ اس کی عملداری کیلئے بھی کوشاں ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ وہ تمام لوگ جو حضور اکرم ﷺ کی امت میں نفاق کا بیج بوکر ہمیں تقسیم در تقسیم کرنے کی سازشیں ہمہ وقت کرتے رہتے ہیں ان کی سازشوں کونائن زیرو پر علمائے کرام کے ذریعے ایک جگہ مل بیٹھ کر ناکام بنانے کی عملی کوشش کی جاتی ہے ۔ 
سینیٹر مولانا تنویر الحق تھانوی نے کہا کہ پاکستان سب نے مل کر بنایا تھا اور اس میں تمام مسالک کے لوگ شریک تھے لیکن پاکستان واحد نظریاتی ملک ہے جس کے پیدا ہوتے ہی اس کے دشمن ، مخالف اور حاسدین بھی پید ا ہوگئے ۔ پاکستان لاکھوں شہداء کی قربانیوں سے حاصل ہوا اور اس ملک کو حاصل کرنے کے بڑے نیک مقاصد تھے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا بغور جائزہ لیں تو اندازہ ہوتاہے کہ پاکستان کو کسی بھی شعبے اور ادارے سے اتنا نقصان نہیں ہوا جتنا نقصان پاکستان کومسلمانوں کے آپس اختلافات سے ہوا ۔ انہوں نے کہاکہ ہم 1984ء سے یہ بات دیکھ رہے ہیں کہ جس طرح اس ملک میں فرقہ واریت کو فروغ دیا گیا ، اسے ہوا دی گئی اور شہر کراچی کو اس کا مرکز بنایا گیا لیکن اللہ تعالیٰ نے اس لعنت سے ہمیں اس وقت چھٹکارا دلایا جب جناب الطاف حسین میدان میں مظلوموں کی داد رسی کا پیغام لے کر اترے ۔ 



10/1/2024 12:23:42 PM