عمران خان کی جانب سے وزیراعظم پرسابق آرمی چیف کوگاڑی دینے کاالزام انتہائی سنگین ہے۔ رابطہ کمیٹی ایم کیوایم
سنگین الزام لگاکر فوجی قیادت کے وقارکومجروح کرنے کاعمل کیاگیاہے۔رابطہ کمیٹی
فوجی قیادت کے وقارکومجروح کرنے پر عمران خان کے خطاب کی لائیوکوریج پر پابندی عائدکی جائے
پی ٹی آئی پریہودی اورہندولابی سے پیسہ لینے کی خبریں سامنے آنے پر اسے کالعدم قراردیا جائے
کراچی ۔۔۔ 14 اکتوبر 2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے وفاقی حکومت اور پیمرا کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیاہے کہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے آج لاہورمیں ہونے والے اجتماع میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے جو یہ سنگین الزام لگایاہے کہ وزیراعظم نوازشریف نے سابق آرمی چیف کے گھرجاکرانہیں برانڈنیو بی ایم ڈبلیودی اوراپنے ہاتھ سے آرمی چیف کوچابی دی جسے انہوں نے واپس کردیا،اس کے ذریعے نہ صرف وزیراعظم پرانتہائی سنگین الزام لگایاگیاہے بلکہ فوجی قیادت کے وقارکومجروح کرنے کاعمل کیاگیاہے لہٰذااس عمل پر عمران خان کے خطاب کی لائیوکوریج پر پابندی عائدکی جائے کیونکہ یہ الزام کسی بچے کی جانب سے نہیں لگایا گیا بلکہ ایک پارٹی کے سربراہ کی جانب سے لگایا گیا ہے۔رابطہ کمیٹی نے مزیدکہاکہ پی ٹی آئی پریہودی اورہندولابی سے پیسہ لینے کی خبریں سامنے آنے پر پی ٹی آئی پر پابندی لگاکر اسے کالعدم قراردیا جائے۔