ایم کیو ایم کے شہید کارکن فراست مرزا کے والد محترم سہراب مرزا کے انتقال پر رابطہ کمیٹی کا اظہار افسوس
کراچی۔۔۔14اکتوبر2015ء
ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی نے ناظم آباد گلبہار کے شہید کارکن فراست مرزا کے والد محترم سہراب مرزا کے انتقا ل پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سوگواران کو صبر کی تلقین کی ہے ۔ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے مرحوم کے تمام پسماندگا ن سے سلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جوا ر رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور سوگواران کو صبر جمیل عطا کرے ۔