سیاسی سرگرمیوں کوروکنے کے لئے کراچی ٹارگٹ آپریشن کی آڑمیں ایم کیوایم کے کارکنوں اورذمہ داروں کو چن چن کر گرفتارکیاجارہاہے ۔ رابطہ کمیٹی ایم کیوایم
اورنگی ٹاؤن یوسی26سے نامزدحق پرست امیدوارکلیم کے گھرپرچھاپہ اوران کے بھائی اوربھتیجوں کی گرفتاری سمیت دیگرکارکنان کی گرفتاری پررابطہ کمیٹی کااظہارمذمت
گرفتار کئے گئے ایم کیوایم کے کارکنان و ذمہ داروں اوران کے عزیزرشتہ داروں کی گرفتاری کا فوری نوٹس لیاجائے
اورگرفتارشدگان کوفی الفوررہا کیا جائے،سپریم کورٹ کے چیف جسٹس سے ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کی اپیل
کراچی۔۔۔12؍اکتوبر 2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کہاہے کہ ایم کیوایم کی سیاسی سرگرمیوں کوروکنے کے لئے کراچی ٹارگٹ آپریشن کی آڑمیں ایم کیوایم کے کارکنوں اورذمہ داروں کو چن چن کر گرفتارکیاجارہاہے اورگرفتاریوں کے بعد کارکنان کوعدالت میں پیش کرنے کے بجائے جھوٹے مقدمات میں ملوث کرنے کے لئے انسانیت سوز تشددکانشانہ بنایا جارہاہے۔ اپنے ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے رینجرز،پولیس اورسادہ لباس اہلکاروں کی جانب سے ایم کیوایم کے ذمہ داران وکارکنان کے گھروں پر بلاجواز چھاپوں اور گرفتاریوں اورکارکنان کے گھروں پرنہ ملنے پران کے دیگرعزیزواقارب کوگرفتارکرنے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ تسلسل کے ساتھ کارکنان کے گھروں پر چھاپوں اور گرفتاریاں ایم کیوایم کوسیاسی سرگرمیوں سے دوررکھنے کی سازش کاحصہ قرارہے ۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ سادہ لباس اہلکاورں نے آج اورنگی ٹاؤن یونٹ 118-Aکے کمیٹی ممبرو یوسی26اورنگی ٹاؤن سے چیئرمین کے لئے نامزدحق پرست امیدوار کلیم کے گھرپربلاجوازچھاپہ مارااورگھرپرکلیم کے ناملنے پران کے بڑے بھائی یوسف اورتین بھتیجیوں ثناء، صفات اور کاشف کوگرفتارکرلیاجواس بات کاثبوت ہے کہ سرکاری اہلکارنامزدامیدواروں کوہراساں کرکے ایم کیوایم کوسیاسی سرگرمیوں سے علیحدہ رکھناچاہتے ہیں۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ اسی طرح اورنگی ٹاؤن یونٹ118-Aکے کارکن آفتاب کوپولیس نے چھاپہ مارکرگرفتارکرلیاگیاہے جبکہ سرجانی ٹاؤن سیکٹرتیسرٹاؤن یونٹ کے کارکن جہانزہب علی جعفری اور ایم کیوایم شاہ فیصل کالونی سیکٹریونٹ109کے کارکن ندیم انصاری کورینجرزنے گرفتارکرکے نامعلوم مقام پرمنتقل کردیاجہاں ان پروحشیانہ تشددکیاجارہاہے جس کے باعث ان کی زندگیوں کوشدیدخطرہ لاحق ہے۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ایک جانب سیاسی ومذہبی جماعتوں کوہرطرح کی سیاسی سرگرمیاں کی آزادی دی جارہی ہے جبکہ دوسری جانب ایم کیوایم کے کارکنان کوگرفتارکرکے ایم کیوایم کی سیاسی سرگرمیوں پرقدغن لگادی گئی ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ رابطہ کمیٹی نے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس سے اپیل کی کہ کراچی میں ایم کیوایم کے کارکنوں وذمہ داروں اوران کے عزیزرشتہ داروں کی بلاجوازگرفتاریوں کافی الفورنوٹس لیاجائے اور گرفتار شدگان کو فی الفور رہاکرایاجائے۔