ایم کیوایم اقلیتی امور کمیٹی لیاری ٹاؤن کے انچارج بیرم کے انتقال پرجناب الطاف حسین کااظہار افسوس
لندن۔۔12 اکتوبر2015 ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطا ف حسین نے ایم کیوایم اقلیتی امور کمیٹی لیاری ٹاؤن کے انچارج بیرم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے۔ایک تعزیتی بیان میں جناب الطاف حسین نے مرحوم کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے انہیں صبرکی تلقین کی اورکہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔