بعض ٹی وی چینلزکی جانب سے اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹرکے سامنے ایم کیوایم کے مظاہرے میں لگائے گئے نعروں کوسیاق وسباق سے ہٹاکرپیش کرناقابل مذمت ہے۔ ایم کیوایم امریکہ
مظاہرے کے دوران نعرے استبداد، دہرے طبقاتی ، کرپٹ نوکر شاہی ، غیر منصفانہ نظام اور ماورائے عدالت قتل سے آزادی کیلئے لگائے گئے۔ایم کیو ایم امریکہ
ایم کیو ایم اور مہاجر قوم کل بھی محب وطن تھی اور آج بھی محب وطن ہے۔ گمراہ کن پروپیگنڈہ قابل مذمت ہے۔ جنید فہمی
شکاگو۔۔۔10 اکتوبر2015
متحدہ قومی موومنٹ امریکہ کے سینٹرل آرگنائزر جنید فہمی، جوائنٹ سینٹرل آرگنائزر اور سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی کے ارکان عارف صدیقی، وکیل جمالی، متین یوسف، گل محمد، اسد صدیقی، شمیم صدیقی، عامر قاضی، توصیف خان، ثاقب محی الدین، وسیم زیدی، کامران حیدر ، علی حسن اور آنسہ نسیم السحر نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں پاکستانی الیکٹرانک میڈیا کے بعض اینکرز کی جانب سے ایم کیوایم اور مہاجروں کے خلاف گمراہ کن پروپیگنڈہ کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے اسے مہاجر قوم اور اسکی واحد نمائندہ جماعت کے خلاف جاری سازشوں کا تسلسل قرار دیا ہے۔ اپنے ایک مشترکہ بیان میں انہوں نے کہا کہ30 ستمبر کو ایم کیو ایم امریکہ کی جانب سے اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹرپر ایک بڑا مظاہرہ کیا گیا تھا لیکن بعض چینلز کے صحافیوں اور اینکرزکی جانب سے اس حوالے سے پاکستانی عوام میں ایم کیو ایم اور مہاجروں کیخلاف گمراہ کن پروپیگنڈہ کرنا اور ایم کیو ایم اور مہاجروں کو پاکستان دشمن ثابت کرنے کی گھناؤنی کوشش کی گئی جو پاکستان کی خدمت نہیں ہے۔ ایم کیو ایم اور مہاجر قوم کل بھی محب وطن تھی اور آج بھی محب وطن ہے ۔ اقوام متحدہ کے سامنے مظاہرے کے دوران بعض کارکنوں نے پاکستان میں جاری ظالمانہ وڈیرانہ استبدادی دہرے نظام، دہرے طبقاتی ، کرپٹ نوکر شاہی اور غیر منصفانہ نظام سے آزادی کیلئے لگائے گئے تھے۔ انہوں نے آزادی اظہار، ظلم ، جبر تشدد، ماورائے عدالت قتل عام سے آزادی کے خلاف لگائے گئے تھے لیکن ان نعروں کو سیاق و سباق سے ہٹا کر منفی انداز میں پیش کرناکھلی صحافتی بددیانتی ہے۔ اراکین کمیٹی نے کہا کہ منفی پروپیگنڈے کرنے والوں میں زرا سی بھی اخلاقی جرات ہے تو انہیں چاہئے کہ وہ ایم کیو ایم امریکہ کے مذکورہ مظاہرہ کی مکمل کوریج بشمول لگائے جانے والے نعروں کے اپنے چینلوں پر پیش کریں اور اپنی صحافتی بددیانتی پر قوم سے معافی مانگیں۔