Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

نوز شریف کی جمہوری حکومت نے محب وطن مہاجرقوم اورانکی نمائندہ جماعت کے ساتھ متعصبانہ اور آمرانہ سلوک روا رکھا ہے ،


نوز شریف کی جمہوری حکومت نے محب وطن مہاجرقوم اورانکی نمائندہ جماعت کے ساتھ متعصبانہ اور آمرانہ سلوک روا رکھا ہے ،
 Posted on: 10/1/2015
نوز شریف کی جمہوری حکومت نے محب وطن مہاجرقوم اورانکی نمائندہ جماعت کے ساتھ متعصبانہ اور آمرانہ سلوک روا رکھا ہے ، 
امن و امان کے نام پر شروع ہونے والے ٹارگٹد آپریشن کا رخ مہاجر قوم اور بالخصوص اسکی نمائندہ جماعت ایم کیو ایم کی جانب موڑ دیا گیا ہے،جنید فہمی ،
بزور طاقت ایم کیو ایم کو ختم نہیں کیا جاسکتا اور نہ ہی مہاجر کارکنان اور قوم کے دلوں سے قائد تحریک الطاف حسین کی محبت کو نکالا نہیں جاسکتا ہے ، ، محمد ارشدحسین 
نیویارک میں اقوام متحدہ دفتر کے سامنے احتجاجی مظاہرے میں شریک ہزاروں شرکاء سے ایم کیو ایم امریکہ کے سینٹرل آرگنائزر اور جوائنٹ آرگنائزر کا احتجاجی مظاہرے کے شرکاء سے خطاب 
نیویارک ۔۔۔یکم؍ اکتوبر2015ء
کراچی میں مہاجروں اور ایم کیوا یم کے کارکنان کے ساتھ نا انصافیوں کے خلاف گزشتہ روز ایم کیو ایم کے زیر اہتمام اقوام متحدہ کے دفتر سامنے مظاہرہ کیا گیا ۔ اس مظاہرے میں امریکہ کے بیشتر ریاستوں میں رہائشی ایم کیو ایم کے کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور بھرپور احتجاجی مظاہرہ کرکے اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا ۔ احتجاجی مظاہرے کے شرکاء سے ایم کیو ایم امریکہ کے سینٹرل آرگنائزر جنید فہمی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کی جمہوری حکومت نے محب وطن مہاجرقوم اورانکی نمائندہ جماعت کے ساتھ وہ متعصبانہ اور آمرانہ سلوک روا رکھا ہوا ہے جو پاکستان میں انکی جمہوری حکومت کا بھیانک چہرہ پیش کرتی ہے۔ عالمی دہشت گردی کے خلاف فرنٹ لائن ریاست کا کردار ادا کرنے کے دعویدار مقتدر قوتوں کے ہاتھوں جو ریاستی دہشت گردی پاکستان میں مہاجر قوم کے ساتھ کی جارہی ہے، ظلم و ستم، لاقانونیت اور ماورائے عدالت و آئین قتال اور مہاجر قوم کی نسل کُشی پر پاکستان میں انصاف و قانون اور انسانی حقوق کے تمام اداروں کی خاموشی بلکہ جانبداری انکی بے حسی اور نادیدہ بے بسی کا منہ بولتا ثبوت ہے یہی وجہ ہے کہ پاکستان میں انصاف و قانون اور انسانی حقوق کی مالا جپنے والے مقتدر اداروں کا دروازہ متعدد بارکھٹکھٹانے اور کوئی شنوائی نہ ہونے پر مجبور ہوکر ہم بانیان پاکستان کی اولادوں، مظلوم مہاجر قوم کا مقدمہ اقوام متحدہ کے مرکزی دفترکے سامنے اپنے احتجاج کی صورت میں پیش کررہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ یہ کیسی اسلامی ریاست ہے جہاں خود ساختہ اسلام کے نام پر بے گناہوں کے گلے کاٹنے والے، انکے حمایتی اور سہولت کاروں کو ہرطرح کی آزادی و سر پرستی حاصل ہے ،۔ انھوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے لئے اپنی جان و مال سب کچھ لٹا کر ہجرت کرنے والے بانیان پاکستان کی اولادوں کو گزشتہ 67سالوں میں خود کو پاکستان کا مخلص ،فرزند زمیں کہلوانے والوں سے نفرت اور امتیازی سلوک کے سوا کچھ نہیں ملا۔ معاشرے کی ہر سطح پر ان سے تعصب برتاؤ اور امتیازی سلوک روا رکھا جاتا ہے۔ ملک کی کل آمدنی کا 70 فیصد مہیا کرنے والوں کو حکومت کا تو درکنار منتظم کا بھی حق حاصل نہیں اور شہریوں کی اکثریت کو پانی اور صحت کی بنیادی سہولیات تک میسر نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹارگٹ آپریشن کے نام پراپنے مذموم مقاصد کے حصول کیلئے اہل کراچی کی جانب سے بار بار ٹھکرائے اور مسترد کئے جانے کے بعد اس پر غا صبانہ قبضے اور اسے پاکستان کی سلامتی کے کھلے دشمن طالبانی قوتوں اور انکے حمائتی نمائندوں کے حوالے کرنے کیلئے لاقانونیت اور ریاستی دہشت گردی کا بازار گرم ہے جبکہ دوسری جانب مہاجر کارکنوں کی غیر قانونی گرفتاریوں، انکی جبری گمشدگیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ گرم استری سے کھال جلانے، تیزاب سے جسم کا گوشت گلانے،آنکھیں اور ناخنوں کونوچ ڈالنے سمیت مہاجر کارکنوں پر انسانیت سوز اور بہیمانہ تشدد کے جو طریقے استعمال کئے جارہے ہیں اس نے چنگیز اور ہلاکو خان کی روح کو بھی شرما دیا ہے جس پر اسلام کے نام پر قائم ہونے والے پاکستان میں انسانیت سرجھکائے شرمندہ صورت کھڑی اپنی ہی تذلیل پر نوحہ کناں ہے۔ جبکہ حقوق انسانی کے تحفظ کے دعویدار ، انصاف اور قانون کی فراہمی کے ذمہ دار اداروں اور سول سوسائٹی خاموش کھڑی ہے۔
مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے ایم کیو ایم امریکہ کے جوائنٹ سینٹرل آرگنائزر محمد ارشد حسین نے کہا کہ من و امان کے قیام کیلئے حالیہ نام نہاد ٹارگٹڈ آپریش کو آج تین سال ہونے کو آئے ہیں ایم کیو ایم کی جانب سے مکمل حمایت اور تعاون کے باوجود آپریشن کا رخ ایم کیو ایم کے خلاف ہی موڑ دیا گیا ہے حد یہ ہے کہ اسکی سیاسی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ اسکی فلاحی سرگرمیوں اور قائد الطاف حسین کے بیانات اور خطابات پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے جس کی اجازت اور ضمانت ریاست کا آئین مہیا کرتا ہے جبکہ معاشرے کے مسترد کردہ عناصر، جرائم پیشہ، کالعدم جماعتوں کے دہشت گرد اور انکے سہولت کار دندناتے پھر رہے ہیں اور اپنی منفی کاروائیوں کیلئے مکمل آزاد ہیں ۔ اس مظاہرے میں موجود شرکاء کے پرزور اصرار پر یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ اقوام متحدہ پاکستان میں ریاستی اداروں کی جانب سے مہاجر کارکنان کی غیر قانونی گرفتاریوں، جبری گمشدگیوں ، حراست میں تشدد اور ماورائے عدالت قتل سمیت دیگر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی تحقیقات کیلئے ماہرین پر مشتمل فیکٹس فائنڈنگ کمیشن تشکیل دے کر ذمہ داروں کا تعین کرے اور لا پتہ کارکنان کی بازیابی اور شہداء کے اہل خانہ کو انصاف فراہم کرنے کیلئے اپنا رسوخ استعمال کرے۔ اس موقع پر ایم کیو ایم امریکہ کی جانب سے اقوام متحدہ میں حکومت پاکستان ریاستی اداروں کی جانب سے کی جانے والی زیادتیوں اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور اسکے شواہد پر مبنی ایک پٹیشن بھی جمع کرائی گئی۔ انھوں نے مزید کہا کہ حکومت پاکستان ،فوج اور فوجی ایجنسیوں کی جانب سے قائد تحریک الطاف حسین کو قتل کئے جانے کی سازش اور منصوبہ کے شواہد سامنے آئے ہیں جس کا ذکر قائد تحریک نے گزشتہ رات کیا ہے اس ضمن میں ہم صرف اتنا کہنا چاہتے ہیں کہ مہاجر کارکنوں اور قوم کا جینا مرنا الطاف حسین کے ساتھ ہے ۔

10/1/2024 10:17:00 AM