کرپشن کے خلاف کارروائی کے نام پر کراچی کے بلدیاتی اداروں اورمحکموں کے افسران اورملازمین کوہراساں کرنے کاسلسلہ بندکیاجائے ۔رابطہ کمیٹی متحدہ قومی موومنٹ
کراچی سے تعلق کی بنیادپرانہیں انتقامی کارروائی کا نشانہ بنایاجارہاہے۔ رابطہ کمیٹی
کیاکرپشن اوربے قاعدگیاں صرف کراچی اوربلدیاتی اداروں میں ہورہی ہیں؟ کیاصوبائی محکموں میں کسی قسم کی کوئی کرپشن نہیں ہے ؟
کیاپورے سندھ میں صوبائی اوروہاں کے ضلعی اداروں میں کسی قسم کی کوئی کرپشن اوربدعنوانی اوربے قاعدگی نہیں ہے؟
پورے صوبے کوچھوڑ کرصرف کراچی کے بلدیاتی اداروں کے افسران وملازمین کونشانہ بناناسراسر جانبدارانہ کاروائی ہے جوانصاف کے اصولوں کے سراسرمنافی ہے۔رابطہ کمیٹی
ایم کیوایم کرپشن کے سخت خلاف ہے اوروہ سمجھتی ہے کہ کرپشن کے خاتمہ کیلئے یقیناًسنجیدگی سے بھرپوراوربلاامتیازکارروائی کی جانی چاہیے
کراچی ۔۔۔یکم اکتوبر2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کہاہے کہ کرپشن کے خلاف کارروائی کے نام پر کراچی کے بلدیاتی اداروں اورمحکموں کے افسران اورملازمین کوہراساں کرنے کاسلسلہ بندکیاجائے ۔ اپنے ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ اس سے قبل قانون نافذکرنے والے وفاقی اداروں نے کراچی میں کے ڈی اے ، کے ایم سی اوربلدیہ کے دیگر اداروں پر چھاپے مارکربلدیاتی اداروں کے افسران و ملازمین کے خلاف کارروائی کی اوراب حکومت سندھ نے صوبائی اینٹی کرپشن کے محکمے کے ذریعے کراچی کے بلدیاتی اداروں کے خلاف یلغارشروع کررکھی ہے ۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ کرپشن کے خلاف کارروائی کے نام پر حکومت سندھ کی جانب سے کراچی کے بلدیاتی اداروں کے افسران اورملازمین کوہراساں کیاجارہاہے اورکراچی سے تعلق کی بنیادپرانہیں انتقامی کارروائی کا نشانہ بنایاجارہاہے۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ایم کیوایم کرپشن کے سخت خلاف ہے اوروہ سمجھتی ہے کہ کرپشن کے خاتمہ کیلئے یقیناًسنجیدگی سے بھرپوراوربلاامتیاز کارروائی کی جانی چاہیے اورکرپشن میں جوبھی ملوث ہواس کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے لیکن سوال یہ ہے کہ کیاکرپشن اوربے قاعدگیاں صرف کراچی اوربلدیاتی اداروں میں ہورہی ہیں؟ کیاصوبائی محکموں میں کسی قسم کی کوئی کرپشن نہیں ہے ؟ کیاپورے سندھ میں صوبائی اوروہاں کے ضلعی اداروں میں کسی قسم کی کوئی کرپشن اوربدعنوانی اوربے قاعدگی نہیں ہے؟ پورے صوبے کوچھوڑ کرصرف کراچی کے بلدیاتی اداروں کے افسران وملازمین کونشانہ بناناسراسر جانبدارانہ کاروائی ہے جوانصاف کے اصولوں کے سراسرمنافی ہے۔رابطہ کمیٹی نے مطالبہ کیاکہ کرپشن کے خلاف کارروائی کے نام پر کراچی کے بلدیاتی اداروں اورمحکموں کے افسران اورملازمین کوہراساں کرنے کاسلسلہ بندکیاجائے ۔