سابق گورنر اسٹیٹ بینک اور ڈین آئی بی اے ڈاکٹر عشرت حسین کی والدہ کے انتقال پر جناب الطاف حسین کا اظہار تعزیت
لندن۔۔۔یکم؍ اکتوبر2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جنا ب الطاف حسین نے سابق گورنر اسٹیٹ بینک و انسٹیٹیو ٹ آف بزنس مینجمنٹ کے ڈین ڈاکٹر عشرت حسین کی والدہ محترمہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ایک تعزیتی بیان میں جناب الطاف حسین نے ڈاکٹر عشرت حسین مرحومہ کے تمام سوگواران سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنی جوار رحمت میں جگہ عطافرمائے اور پسماندگان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت عطاکرے۔