Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم بلدیاتی انتخابات کو جمہوریت کی نرسری سمجھتی ہے،وسیم اختر


ایم کیوایم بلدیاتی انتخابات کو جمہوریت کی نرسری سمجھتی ہے،وسیم اختر
 Posted on: 10/1/2015
ایم کیوایم بلدیاتی انتخابات کو جمہوریت کی نرسری سمجھتی ہے،وسیم اختر
بد قسمتی سے گذشتہ 7 برسوں سے برسراقتدارجماعتوں نے عوام کو ان کے اس بنیادی حق سے محروم رکھا ہوا تھا
ہمیں انتخابات سے دوررکھنے کی سازشیں آج بھی جاری ہیں اوراسٹیبلشمنٹ اور حکمران گٹھ جوڑکے ذریعے قائدتحریک جناب الطاف حسین اورایم کیوایم کے خلاف سازشوں کا جال بچھاکرا یم کیوایم کو دیوار سے لگانے کی کوششیں کر ر ہے ہیں
کنٹونمنٹ بورڈکے انتخابات میں تمام ریاستی تشدداورظلم وجبرکے باوجودایم کیوایم کے نمائندوں نے بھرپورکامیابی حاصل کی
سپریم کورٹ کے حکم پرکراچی سمیت سندھ اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات میں ایم کیوایم بھرپورحصہ لے گی اورماضی کی روایت کوبرقراررکھتے ہوئے کامیابی حاصل کریگی 
متحدہ قومی موومنٹ کے سابقہ بلدیاتی نمائندوں نے بے مثال ترقیاتی کام کرائے اور سڑکیں، اوور ہیڈبرج،انڈر بائی پاسز، پارکس بنائے اور نکاسی وفراہمی آب کا بہترین نظام قائم کیا
بلدیاتی انتخابات کے لئے اندرون سندھ کے دونوں حصوں سے امیدواروں نے بڑی تعداد میں اپنی نامزدگی کے فارم جمع کرادئے ہیں
پہلے مرحلے کے لئے سکھر اور لاڑکانہ ڈویژن کے لئے 286حق پرست امیدواران نے کاغذات نامزدگی داخل کرائے ہیں
دوسرے مرحلے کے لئے حیدر آباد ، میر پور خاص، نواب شاہ ڈویژن کے لئے 1578حق پرست امیدواران نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں
کراچی ڈویژن میں انٹرویوزدینے والوں کی کل تعداد6897ہیں
بلدیاتی انتخابات 2015ء کی تیاریوں کے سلسلے میں وسیم اخترکی سینٹرل ایگزیکٹوکونسل کے اراکین کے ہمراہ لال قلعہ گراؤنڈمیں پریس کانفرنس
کراچی:۔۔۔یکم؍اکتوبر2015 ؁ء
متحدہ قومی موومنٹ سینٹرل ایگزیکٹو کونسل کے انچارج وسیم اخترنے کہا ہے کہ ایم کیوایم بنیادی جمہوریت پر یقین رکھتی ہے اور بلدیاتی انتخابات کو جمہوریت کی نرسری سمجھتی ہے جسکے ذریعے سے عوام کے بنیادی مسائل کو انکی دہلیز پر حل کرنے کی کوشش کی جاتی ہے لیکن بد قسمتی سے گذشتہ سات برسوں سے برسراقتدارجماعتوں نے عوام کو ان کے اس بنیادی حق سے محروم رکھا ہوا تھااوراب جبکہ سپریم کورٹ کے حکم پرکراچی سمیت سندھ اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات ہونے جارہے ہیں تو ایم کیوایم نے بلدیاتی انتخابات کے لئے بھر پور تیاری کر رکھی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جب جب سندھ کے عوام نے متحدہ قومی موومنٹ کو بلدیاتی انتخابات میں کامیابی سے ہمکنار کیا تو ہمارے نمائندوں نے ان شہروں میں بے مثال ترقیاتی کام کرائے جن میں سڑکیں، اوور ہیڈبرج،انڈر بائی پاسز، پارکس بنائے اور نکاسی وفراہمی آب کا بہترین نظام قائم کیاجو شاید اس ملک کے جاگیرداروں اور حکمرانوں کو پسند نہیں آیا اور شاید اسی وجہ سے انہوں نے اپنے اپنے ادوار میں عوام کو اس بہتریں جمہوری سہولتوں سے دور رکھا کیونکہ وہ ناخود ملک وقوم و غریب و متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی خدمت کرنا چاہتے ہیں اور نہ ہی کسی کو عوام کی خدمت کرتا دیکھ سکتے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سینٹرل ایگزیکٹوکونسل کے اراکین کے ہمراہ ایم کیوایم کے مرکز 90سے متصل لال قلعہ گراؤنڈعزیز آباد میں پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں بلدیاتی انتخابات کے لئے اندرون سندھ کے دونوں حصوں سے امیدواروں نے بڑی تعداد میں اپنی نامزدگی کے فارم جمع کرادئے ہیں اس سلسلے میں پہلے مرحلے کے لئے سکھر اور لاڑکانہ ڈویژن کے لئے 286حق پرست امیدواران نے کاغزات نامزدگی داخل کرائے ہیں اسی طرح دوسرے مرحلے کے لئے حیدر آباد ، میر پور خاص، نواب شاہ ڈویژن کے لئے 1578حق پرست امیدواران نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں جبکہ کراچی کے حوالے سے عید قرباں سے پہلے ہی سے عوامی سطح پر امیدواروں کے انٹرویوز کا سلسلہ شروع کردیا گیا تھا جو کہ آج تک کراچی بھر کے سیکٹرز اور لال قلعہ گراؤنڈ میں جاری ہے جن میں شہر بھر سے عوام بہت بڑی تعدادمیں انٹرویو کے لئے آرہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم وہ واحدجماعت ہے جس نے عوام کو یہ حق دیا ہے کہ کوئی بھی عام شخص بلدیاتی الیکشن میں بحیثیت امیدوار ہمارے پلیٹ فارم سے نامزد ہوکر اس شہر میں بسنے والی عوام کی خدمت کرنا چاہتاہے تووہ بلا تفریق رنگ و نسل و زبان یہاں آکر انٹر ویو دے سکتا ہے اس سلسلے میں باقائدہ ڈسٹرکٹ کی سطح پر انٹرویو پینل تشکیل دیا گیا ہے جو اراکین رابطہ کمیٹی، اراکین سینٹرل ایکزیکٹیو کونسل ، مرکزی الیکشن سیل کے ممبران اور دیگر شعبوں کے سینئر اور تجربہ کار ساتھیوں پر مشتمل ہے ۔انہوں نے کہا کہ کراچی میں 06ڈسٹرکٹ میں شہری علاقے پر مشتمل 209 یونین کمیٹیاں ہیں جبکہ دیہی علاقوں کی 38یونین کونسل ہیں الحمد اللہ ایم کیوایم کراچی کے تمام یونین کونسلرزسے عوامی خدمت کے لئے حق پرست نمائندوں کو نامزد کررہی ہے،کراچی ڈویژن میں1254چیئرمین اوروائس چیئرمین کے انٹرویوز مکمل ہوگئے ہیں جبکہ جنرل کونسلرزکے2508امیدوارکے انٹرویوزبھی مکمل کرلئے گئے ہیں،209یونین کمیٹیزمیں1254خواتین کونسلرز ،لیبرکونسلرزکے627،اقلیتی کونسلرزکے لئے627اوریوتھ کونسلرزکے لئے بھی627امیدواروں کے انٹرویوزمکمل کرلئے گئے ہیں اس طرح کراچی ڈویژن میں انٹرویوزدینے والوں کی کل تعداد6897مکمل ہوگئی ہے،اسی طرح میٹروپولیٹین کارپوریشن کی 209یونین کمیٹیزکے لئے2299امیدواربالترتیب اس طرح ہونگے، چیئرمین اوروائس چیئرمین کی تعداد418،جنرل کونسلرزکی تعداد836مخصوص نشست برائے خواتین کی تعداد418،لیبرکونسلرزکی تعداد209،یوتھ کونسلرزکی تعداد209اوراقلیتی کونسلرزکی تعداد209ہے جوکل ملاکر2299بنتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ پچھلے دنوں خیبر پختون خواہ میں ہونے والے بلدیاتی الیکشن میں متحدہ قومی موومنٹ کے امیدوارومنتخب ہوئے۔ اب پنجاب ، اندروں سندھ اور کراچی سے ہمارے نمائندے بڑی تعداد میں بلدیاتی انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں اور انشاء اللہ ماضی کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے اس مرتبہ بھی متحدہ قومی موومنٹ بھر پور کامیابی سے ہمکنار ہوگی۔انہوں نے کہاکہ ریاستی جبروتشددکے باوجود26اپریل کوہونیو الے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے246پرضمنی الیکشن اورکراچی اورحیدرآبادمیں ہونیو الے کنٹونمنٹ بورڈکے الیکشن میں ایم کیوایم کے نامزدامیدواروں کوعوام نے بھرپورطریقے سے کامیاب بنایااور قائد تحریک الطاف حسین اورایم کیوایم پراپنے اعتمادکابرملااظہارکیاجس کے لئے ہم ان کے مشکورہیں۔انہوں نے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ نے لوکل باڈی الیکشن کے انعقاد کو ہمیشہ ترجیح دی ہے اور اس کے لئے ہر سطح پر آواز اُٹھائی ہے ۔لیکن اس ملک اور قوم کی بد قسمتی ہے کہ اس ملک کی جو دو بڑی سیاسی قوتیں جن کو یہ نظام سوٹ نہیں کرتا کسی نہ کسی بہانے سے اس میں رکاوٹیں پیدا کرتی رہی ہیں ۔ 07سال کاعرصہ گزر نے کے باوجود بلدیاتی الیکشن نہیں کرائے۔اب خدا خداکر کے سپریم کورٹ کے حکم پر یہ الیکشن ہو رہا ہے یعنی کہ آج بھی یہ سیاسی جماعتیں اپنے طور پربلدیاتی انتخابات کے حق میں نہیں ہیں کیونکہ اس نظام سے عام عوام کو فائدہ پہنچتا ہے ۔بہت بڑی تعداد میں نچلی سطح پر لوگوں کو روز مرہ کے عوامی مسائل حل کرنے میں مدد ملتی ہے ،جو ان جاگیر داروں اور سرمایہ داروں کو پسند نہیں ۔آئین کے آرٹیکل 140-A میں صاف لکھا ہوا ہے کہ جو بھی حکومت اقتدار میں آئے وہ بلدیاتی انتخابات کرائے گی لیکن آئین کی یہ خلاف ورزی کسی کو نظر نہیں آتی ،آئین کی اس صریحاََ خلاف ورزی پر اگر کوئی چیلنج کرتاتوسپریم کورٹ حکومتوں کو برخاست بھی کرسکتی تھی بہرحا ل دیر آید درست آیدلیکن اس موقع پر یہاں میں یہ ضرور کہنا چاہوں گا کہ سندھ میں جس طرح ایک جماعت اور مخصوص طبقے کو سازش کے ذریعے دیوار سے لگانے کی کوشش کی جارہی ہے ،ایسا نہ ہو کہ یہ بلدیاتی انتخابات سندھ میں نئے صوبے کے قیام کی جانب پہلا قدم ہو ۔انہوں نے مزیدکہاکہ انتخاب کرائیں لیکن دیگر جماعتوں کی طرح ایم کیوایم کو بھی آزادانہ طور پر انتخابی مہم چلانے دی جائے اسٹیبلشمنٹ اور حکمران جس طرح مل کرقائدتحریک جناب الطاف حسین اورایم کیوایم کے خلاف سازشوں کا جال بچھارہی ہے اور اس کو دیوار سے لگانے کی کوشش کر رہی ہے ، الطاف بھائی کے T.Vپر آنے اور بیان دینے پر پابندی لگائی گئی ہے ، اس اقدام سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ آپ ہمیں پاکستان کے سیاسی منظر نامے سے طاقت کے زور پر جبراََدور کرنا چاہتے ہیں ۔لیکن انشاء اللہ تعالیٰ متحدہ قومی موومنٹ، الطاف حسین بھائی کی سربراہی میں اپنی قوم اور ملک کی خدمت کرتی رہے گی لیکن ہمارے جائز حقوق کو اسی طرح پامال کیا جاتا رہا تو ایسا نہ ہو کہ یہ بلدیاتی الیکشن سندھ میں نئے صوبے کے قیام کی جدو جہد کی جانب پہلا قدم ثابت ہو ۔
ویڈیو

10/1/2024 10:20:53 AM