Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے زیر اہتمام سانحہ 30 ستمبر 1988ء اور یکم اکتوبر کے شہداء کی 27 ویں برسی پر شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ملک بھر میں قرآن خوانی کے اجتماعات منعقد کئے جائیں گے ،ایم کیو ایم


ایم کیوایم کے زیر اہتمام سانحہ 30 ستمبر 1988ء اور یکم اکتوبر کے شہداء کی 27 ویں برسی پر شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ملک بھر میں قرآن خوانی کے اجتماعات منعقد کئے جائیں گے ،ایم کیو ایم
 Posted on: 9/29/2015
ایم کیوایم کے زیر اہتمام سانحہ 30 ستمبر 1988ء اور یکم اکتوبر کے شہداء کی 27 ویں برسی پر شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ملک بھر میں قرآن خوانی کے اجتماعات منعقد کئے جائیں گے ،ایم کیوایم
برسی کے سلسلے میں اجتماعات بدھ کے روز بعد نماز ظہر تا عصر حیدر آباد سمیت اندرون سندھ، پنجاب، بلوچستان، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں منعقد کئے جائیں گے 
قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کا مرکزی اجتماع لال قلعہ گراؤنڈ عزیزآباد میں منعقد ہوگا، ایم کیوایم
کراچی ۔۔۔29ستمبر2015ء
متحد ہ قومی موومنٹ کے زیر اہتمام سانحہ 30ستمبر 1988ء اور یکم اکتوبر سانحہ کرا چی کے شہداء کی 27ویں برسی کے موقع پربعد نماز ظہر تا عصر شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے حیدر آباد ، اندرون سندھ کے مختلف شہروں سمیت صوبہ پنجاب ، بلوچستان ، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر سمیت ملک بھر میں فاتحہ خوانی و قرآن خوانی کے اجتماعات منعقد کئے جائیں گے،قران خوانی وفاتحہ خوانی کامرکزی اجتماع لال قلعہ گراؤنڈعزیزآباد میں منعقد ہوگا جس میں شہداء کو زبردست خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے ارکان، شہداء کے اہل خانہ، سیکٹر ، یونٹس ، زونز کے کارکنان اور ہمدرد عوام کی بڑی تعداد شرکت کریگی ۔ واضح رہے کہ 30ستمبر1988ء کو مسلح دہشت گردوں نے حیدر آبا د کے مختلف علاقوں میں تقریباً آدھے گھنٹے تک معصوم و بیگناہ شہریوں پر اندھا دھند فائرنگ کرکے 300سے زائد شہریوں کو شہید کر دیا تھا جبکہ پولیس سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار اس بر بریت کے دوران شہر سے غائب تھے اور مسلح دہشت گرد عناصر آزادی سے بے گناہ شہریوں کا قتل عام کرنے کے بعد با آسانی اپنی کمین گاہوں میں فرار ہوگئے تھے اور اس سانحہ کو 27سال گر جانے کے باوجود واقعے میں ملوث سفاک دہشتگرد عناصر کو قانون کی گرفت میں نہیں لایا گیا ۔


10/1/2024 10:17:25 AM