Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

نیو یارک میں اقوام متحدہ کے سامنے متحدہ قومی موومنٹ امریکہ کے احتجاجی مظاہرے کی تیاریاں حتمی مراحل میں داخل


نیو یارک میں اقوام متحدہ کے سامنے متحدہ قومی موومنٹ امریکہ کے احتجاجی مظاہرے کی تیاریاں حتمی مراحل میں داخل
 Posted on: 9/29/2015
نیو یارک میں اقوام متحدہ کے سامنے متحدہ قومی موومنٹ امریکہ کے احتجاجی مظاہرے کی تیاریاں حتمی مراحل میں داخل
پاکستان پر دہشت گرد قوتوں کے قبضہ کی سازش اور مہاجروں پر جاری وحشیانہ اور انسانیت سوز جبر و تشدد روکا جائے، جنید فہمی
احتجاجی مظاہرے کی تیاریوں کے حوالے سے جائزہ اجلاس، سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی، کمیونیکیشن اینڈ میڈیا سیل اور امریکہ بھر کے چیپٹر انچارجز اور ذمہ داران کی شرکت 
29 ستمبر 2015: وزیر اعظم پاکستان نواز شریف کے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کے موقع پر متحدہ قومی مومنٹ امریکہ کی جانب سے اعلان کردہ احتجاجی مظاہرے کے حوالے سے ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں ایم کیو ایم امریکہ کی سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی کے اراکین، کمیونیکیشن اینڈمیڈیا سیل کے ذمہ داران اور امریکہ کے ۲۰ سے زائد شہروں میں موجود ایم کیو ایم کے چیپٹرز انچارجز نے شرکت کی۔ اجلاس کی صدارت ایم کیو ایم امریکہ کے سینٹرل آرگنائزر جنیدفہمی نے کی ۔
اجلاس میں احتجاجی مظاہرے کے حوالے سے جاری تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لے کر تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔
سینٹرل آرگنائزر جنیدفہمی نے اجلاس کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں مہاجروں پر ظلم وستم کی انتہا ہوگئی ہے۔پاکستان بنانے والوں کو پاکستان سے محبت کا صلہ کارکنان کی جبری گمشدگی ، ماورائے عدالت قتل اور مہاجروں کی نسل کُشی کی صورت میں دیا جارہا ہے۔ مہاجر قوم کومکمل طور پر دیوار سے لگانے کا عمل دراصل اسٹبلشمنٹ اور اسکی پروردہ قوتوں کی جانب سے کراچی پر مذہبی انتہا پسندوں اور طالبانی قوتوں کے قبضہ کی خواہش اور سازش ہے جو ایم کیو ایم کو اپنی راہ کی دیوار سمجھتے ہیں۔ اب یہ ضروری ہوگیا ہے کہ آنے والی نسلوں اور مہاجر قوم کی بقاء کی لئے مکمل اتحاد و یکجہتی کا مظاہرہ کیا جائے ۔ مہاجر قوم نے ماضی میں بھی ہر جبر و ستم کا مظاہرہ کیا مگر حق کی جدوجہد سے منہ موڑنا انہیں قبول نہیں اور ان تمام طاقتوں کو بحرحال شکست کھانی پڑے گی جو مہاجر قوم کو غلام بنانا چاہتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان میں موجود حق پرست عوام کی مکمل حمایت ایم کیو ایم اور الطاف حسین کے ساتھ ہے اور ہر موقع پر انھوں نے اس کا بھر پور مظاہرہ کیا ہے۔ امریکہ میں مقیم کارکنوں ، ہمدردوں اور پاکستان مخلصوں کی اس مشکل وقت میں یہ ذمہ داری ہے کہ عالمی برادری کو پاکستان میں جاری مہاجروں کی نسل کشی ، ایم کیو ایم کے کارکنان کی جبری گمشدگیوں ،غیر قانونی چھاپے و گرفتاریوں، ماورائے عدالت قتل، کراچی پر مذہبی انتہا پسندوں کے قبضے کی سازش، نئے صوبوں کی ضرورت اور قائد تحریک جناب الطاف حسین کے خطابات و انٹرویوپر غیر آئینی پابندیوں سے آگاہ کیا جائے تاکہ وہ پاکستان میں بانیان پاکستان کی اولادوں کے خلاف نفرت، تعصب اور ریاستی تشدد بند کرنے کے لئے پاکستانی حکومت اور ارباب اختیار پر اپنا اثر و رسوخ استعمال کرے اور پاکستان پر دہشت گرد قوتوں کے اس قبضہ کی سازش کو نہ صرف روکا بلکہ ہمیشہ کے لئے قلع قمع کیا جا سکے اور اگر بانیان پاکستان کی اولادوں پر جاری وحشیانہ اور انسانیت سوز جبر و تشدد نہ روگا گیا تو اس کا خمیازہ پورے پاکستان کو بھگتنا پڑ سکتا ہے۔

10/1/2024 10:18:42 AM