سندھ حکومت عیدالاضحی کے موقع پر شہر میں صفائی ستھرائی کے کاموں میں مکمل طورپرناکام ثابت ہوچکی ہے،مستعفی اراکین سندھ اسمبلی
عید الاضحی کے چوتھے روز تک شہر بھرمیں جگہ جگہ گندگی اور آلائشوں کی موجودگی نے سندھ حکومت کے دعوؤں کی قلی کھول دی ہے
کراچی۔۔۔ 28ستمبر 2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے مستعفی اراکین سندھ اسمبلی نے کہا کہ عید الاضحی کے چوتھے روز تک شہر بھرمیں جگہ جگہ گندگی اور آلائشوں کی موجودگی نے سندھ حکومت کے دعوؤں کی قلی کھول دی ہے جبکہ آلائشوں سے اٹھنے والے تعفن سے شہرمیں وبائی امراض پھیلنے کاخدشہ بڑھ گیاہے جوسندھ حکومت کی نااہلی اورناکامی کامنہ بولتاثبوت اوراس کی کارکردگی میں پر سوالیہ نشان مانندہے۔ اپنے ایک مشترکہ بیان میں انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت عیدالاضحی کے موقع پر شہر میں صفائی ستھرائی کے کاموں میں مکمل طورپرناکام ثابت ہوچکی ہے۔انہوں نے کہاکہ ایک جانب سندھ حکومت نے شہری انتظامیہ کے فنڈزروک کر انہیں بے بس کردیاہے جس کے باعث صفائی ستھرائی کے کاموں نہ ہونے سے شہرکے عوام تعفن اوربدبوسے شدیدپریشان ہیں جبکہ دوسری جانب چوتھے روزبھی شہر میں صفائی سترائی کے خاطر خواہ انتظامات دیکھنے میں نہیںآرہے بلکہ ایسامحسوس ہورہاہے کہ سندھ حکومت نے پاکستان کے سب سے بڑھے شہرکوتعصب اورنفرت کی آگے میں جھوک دیاہے اورشہرکی تعمیروترقی اورصفائی ستھرائی کے کاموں سے منہ موڑلیاہے۔حق پرست اراکین سندھ اسمبلی نے مطالبہ کیاکہ حکومت سندھ سے اس کا فوری نوٹس لے اورصفائی ستھرائی کے کاموں کوفوری شروع کرنے کے لئے شہری انتظامیہ کوفنڈجاری کرکے شہریوں ذہنی اذیت نجات دلائی جائے۔