وزیر اعظم پاکستا ن میاں محمد نواز شریف کی نیویارک آمد پر ایم کیو ایم نیو یارک کا کراچی میں نا انصافیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ
ایم کیو ایم کو نشانہ بنا کر پاکستان کو کمزور کیا جارہا ہے،سازشی عناصر کے آگے نہیں جھکیں گے ،جوائنٹ آرگنائزرارشد حسین
امریکہ میں مقیم کارکنان اور پاکستانی کمیونٹی کے عوام 30 ستمبرکو اقوام متحدہ کے کے سامنے مظاہرے میں بھرپورشرکت کریں،اپیل
نیویارک ۔۔۔28ستمبر2015ء
ایم کیوایم نیو یارک کے زیر اہتمام وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کی نیویارک آمد کے موقع پرکراچی میں ایم کیو ایم کے خلاف غیر اعلانیہ ریاستی آپریشن،فلاحی سرگرمیوں پر پابندی، کارکنان کے اغوا اور ماورائے آئین و عدالت قتل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں ایم کیو ایم سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی کے جوائنٹ آرگنائزر محمد ارشد حسین ، ممبر سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی گل محمد، عارف صدیقی ، چیپٹر انچارج اوسامہ حسن، اراکین کمیٹی اور نیو یارک میں مقیم پاکستانیوں نے شرکت کی،اس موقع پرمظاہرین نے ہاتھوں میں پاکستان اور ایم کیو ایم کے پرچم اٹھا رکھے تھے اور وہ مسلسل ایم کیو ایم کے ذمہ داران و کارکنان پرریاستی جبر و تشدد ، ماورائے عدالت قتل کے خلاف نعرے لگا رہے تھے، مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز بھی اٹھا رکھے تھے جن پر لاپتہ کارکنان کی بازیابی، قانون نافذ کرنے والے اداروں کی حراست میں ہلاک ہونے والے کارکنان کے اہل خانہ کو انصاف دلانے اور غیر اعلانیہ ریاستی آپریشن کے خلاف مطالبے درج تھے۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے ایم کیو ایم مریکہ کے جوائنٹ آرگنائزر محمد ارشد حسین نے کہا کہ ماضی میں بھی ایم کیو ایم کے کارکنان کا ماورائے عدالت قتل، اغوا برائے تاوان اورایم کیوا یم کو دبانے کیلئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کئے گئے لیکن پھر بھی کارکنان کے دلوں سے جناب الطاف حسین کی محبت کو ختم نہیں کیا جاسکا ۔انہوں نے کہاکہ جناب الطاف حسین پاکستان کی بقاء اور سلامتی کی جنگ لڑ رہے ہیں اور ایم کیو ایم کوظلم و جبر کا نشانہ بنا کر پاکستان کو کمزور کیا جارہا ہے، ایم کیو ایم کسی صورت ان مٹھی بھرسازشی عناصر کے آگے نہیں جھکے گی اور پاکستان کے روشن اور محفوظ مستقبل کے لئے اپنی جدو جہد جاری رکھے گی۔انہوں نے شرکاء سے گزارش کی کہ وہ 30 ستمبرکو اقوام متحدہ کے کے سامنے مظاہرے میں ضرور شریک ہوں ۔آخر میں شرکاء نے اپنے اس عزم کا اظہار کیا کے وہ مہاجر قوم کا مقدمہ بین الاقوامی فورم پر پوری شدت کے ساتھ اٹھاتے رہیں گے اور کسی صورت مہاجر حقوق کی جدوجہد سے دستبردار نہیں ہوں گے۔
English Viewers