Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

خدمت خلق فاؤنڈیشن 37برسوں سے ملک بھر میں عوام کے عطیات سے غریبوں اور مفلسوں کی مدد کر رہا ہے ، ڈاکٹر محمد فاروق ستار


خدمت خلق فاؤنڈیشن 37برسوں سے ملک بھر میں عوام کے عطیات سے غریبوں اور مفلسوں کی مدد کر رہا ہے ، ڈاکٹر محمد فاروق ستار
 Posted on: 9/24/2015
خدمت خلق فاؤنڈیشن 37برسوں سے ملک بھر میں عوام کے عطیات سے غریبوں اور مفلسوں کی مدد کر رہا ہے ، ڈاکٹر محمد فاروق ستار 
کے کے ایف کے رضاکاران چرم قربانی اکھٹی کرتے وقت ضابطۂ اخلاق کی پابندی کریں گے
ضابطہ اخلاق پر پابندی کے باوجود ناانصافی کی گئی تو عدلیہ کا دروازہ کھٹکھٹائیں گے،عوام چرم قربانی کے کے ایف کو عطیہ کریں
خدمت خلق فاؤنڈیشن کے ٹرسٹی ڈاکٹر محمد فاروق ستار کی دیگر ٹرسٹیز کے ہمراہ صدر دفتر میں پریس کانفرنس
کراچی ۔۔۔24ستمبر2015ء
خدمت خلق فاؤنڈیشن 37برسوں سے ملک بھر میں غریب ، مستحقین ، ناداروں کی امید کا مظہر ہے ،کے کے ایف رمضان المبارک میں عوام کے عطیا ت، خیرات، فطرہ، زکوۃ اور عید الضحیٰ کے موقع پر چرم قربانی کے عطیات سے سال بھر مستحقین کی مدد کرتا ہے۔ ان خیالات کا اظہا ر کے کے ایف کے ٹرسٹی ڈاکٹر محمد فاروق ستار نے جمعرات کی شام فیڈرل بی ایریا میں واقع خدمت خلق فاؤنڈیشن کے صدر دفتر پر اہم پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر کے کے ایف کے چیف ٹرسٹیز ڈاکٹرنصرت شوکت، ڈاکٹر ارشد وہرہ ، خواجہ سہیل منصور انکے ہمراہ تھے۔ ڈاکٹر محمد فاروق ستار نے کہا کہ عید الضحیٰ قربانی و ایثار کے جذبے کا نام ہے،ہمارے ملک میں کروڑوں خاندا ن مالی وسائل کی کمی کے سبب قربانی کرنے سے قاصر رہتے ہیں ان خاندانوں کو اپنی خوشیوں میں شریک کرنے کیلئے کے کے ایف اپنی مالی امداد کا بیشتر حصہ صرف کرتی ہے، کے کے ایف ملک بھر میں بیواؤں،یتیموں کی مالی مدد کرتی ہے جبکہ بے روزگار نوجوانوں کو زاتی کاروبار کیلئے مواقع بھی فراہم کرتی ہے۔انہوں نے کہاکہ عوام گزشتہ برسوں سے چرم قربانی بڑی تعداد میں خدمت خلق فاؤنڈیشن کو دے کر اعتماد کا اظہار کر رہے ہیں اور ہمیں امید ہے کہ عوا م اس سال بھی عید کے تینوں روز بڑی تعدادمیں چرم قربانی خدمت خلق فاؤنڈیشن کو دے کراپنا قائم کردہ ریکارڈ توڑیں گے، عوام جانتے ہیں کہ خدمت خلق فاؤنڈیشن کراچی ، حیدرآباد میں اسپتالوں کی اعانت کرتی ہے جبکہ ملک بھر میں کے کے ایف کے بلڈبینک، ڈسپینسریز، سرد خانے،اسپتال ، ایمبولینس ، میت بسیں عوام کی خدمت میں مصروف ہیں،انہوں نے کہاکہ کے کے ایف کراچی میں نذیر حسین یونیورسٹی اور سن چیرٹی کے زیر اہتمام چلنے والے اسکولوں کو بھی کروڑوں روپے کی امدارد کرتی ہے اور اسی طرح ملک بھر میں سیلاب ، زلزلوں اور دیگر قدرتی آفات میں کے کے ایف عوام کی بلا امتیاز مدد کرتی آرہی ہے،اس سال بھی کے کے ایف کی جانب سے چرم قربانی اکھٹی کرنے کا انتظام کیا گیا ہے اس سلسلے میں مرکزی کیمپ فیڈرل بی ایریامیں جبکہ شہر کے 6مختلف اضلاع میں 26کلیکشن پوائنٹ قائم کئے جارہے ہیں جن کی فہرست ملک کے تمام اخبارات میں جمعہ کی روز شائع کی جائے گی،خدمت خلق فاؤنڈیشن کے رضاکاران چرم قربانی اکھٹی کرتے وقت ضابطۂ اخلاق کی پابندی کریں گے اور اپنے ہمراہ ادارے کا کارڈ، شناختی کارڈ رکھیں گے ،جبکہ کھالوں کی ترسیل کرنے والے نجی کمپنی کے ٹرکس پر موجود عملے کے ارکان بھی اپنے ہمراہ اجازت نامہ اور کوائف نامہ رکھیں گے ۔انہوں نے کہاکہ خدمت خلق فاؤنڈیشن کے رضاکاران قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کریں گے اور اگر ہمارے ادارے سے کوئی بھی فرد ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی کرے گا تو اس کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جانی چاہئے اور اگر ہمارے کلیکشن پوائنٹس پر کسی قسم کی رکاوٹ پیش آئی تو حق پرست سینیٹرز،ایم این ایز اور ایم پی ایز کی رہائشگاہ پر کھالیں اکھٹی کی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ ہم نے کبھی زبردستی ووٹ ، زکوۃ یا چرم قربانی وصول نہیں کی ہیں اور جناب الطاف حسین کی اول روز سے پالیسی عدم تشدد کی ہے۔انہوں نے کہاکہ قانون نافذ کرنیوالے اداروں اورحکومت کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ ضابطۂ اخلاق کو اسکی مکمل روح کے مطابق عمل کریں اور اپنے اختیارات سے ہرگز تجاوز نہ کریں ،انہوں نے میڈیا اور انسانی حقوق کی تنظیموں کے نمائندگان سے اپیل کی کہ وہ عید الضحیٰ کے تینوں روز چرم قربانی اکھٹی کرنے کے عمل کو خود مانیٹر کریں اور زیادتی کرنے والے فریق پر نظر رکھیں ۔انہوں نے کہا کہ اگر ضابطۂ اخلاق پر پابندی کے باوجود رضاکاران کے ساتھ نا انصافی کی گئی تو ہم آئین و قانون کے مطابق عدالتوں کا دروازہ کھٹکھٹائیں گے۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ خدمت خلق فاؤنڈیشن کی فلاحی سرگرمیوں کو مد نظر رکھتے ہوئے بڑی تعداد میں رضاکارانہ طور سے قربانی کی کھالیں جمع کروائیں ۔انہوں نے جناب الطاف حسین اور ایم کیوا یم کی بطہ کمیٹی کی جانب سے اہل وطن کو عید کی مبارک باد دی اور سانحہ منیٰ پر افسوس اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی۔

10/1/2024 10:19:46 AM