ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کا خدمت خلق فاؤنڈیشن کے مرکزی ذمہ داران کے ہمراہ طارق گراؤنڈ کا دورہ
رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر کہف الوریٰ نے انتظامی امور میں مصروف افراد سے انتظامات کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی
طارق گراؤنڈ میں تیاریوں کے سلسلے میں مصروف ارکان اسمبلی و دیگر ذمہ داران نے رابطہ کمیٹی کو بریفنگ دی
کراچی ۔۔۔23ستمبر2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے خدمت خلق فاؤنڈیشن کے مرکزی ذمہ داران کے ہمراہ عید الضحیٰ پر چرم قربانی اکھٹا کرنے کے سلسلے میں بدھ کی شام فیڈرل بی ایریا میں قائم طارق گراؤنڈ کا دورہ کیا ۔اس موقع پر ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر کہف الوریٰ ،اراکین کمال ملک،،ارشد حسن، اقبال مقدم، سینٹرل ایگزیکٹو کونسل کے ارکان ، سابق حق پرست ارکان اسمبلی و دیگر ذمہ داران انکے ہمراہ تھے ۔اس موقع پر کہف الوریٰ نے انتظامی امور میں مصروف کارکنان اوررضاکاران سے انتظامات کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی اور دن رات انتھک محنت پر انہیں خراج تحسین پیش کیاجبکہ طارق گراؤنڈ میں تیاریوں کے سلسلے میں مصرو ف ارکان اسمبلی و دیگر ذمہ داران نے رابطہ کمیٹی کے ذمہ داران کو بریفنگ دی۔