Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

عید الضحیٰ کے سلسلے میں ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کی زیر صدارت اے پی ایم ایس او کے کارکنان و ذمہ داران کا اجلاس


عید الضحیٰ کے سلسلے میں ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کی زیر صدارت اے پی ایم ایس او کے کارکنان و ذمہ داران کا اجلاس
 Posted on: 9/23/2015
عید الضحیٰ کے سلسلے میں ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کی زیر صدارت اے پی ایم ایس او کے کارکنان و ذمہ داران کا اجلاس
کارکنان عوام سے خوش اسلوبی سے پیش آئیں اور حکومت کے ضابطہ اخلاق پر علمدر آمد کریں، سید امین الحق
عید قرباں پر امن و امان کے سلسلے میں قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے ذمہ داران سے مکمل تعاون کریں 
کارکنان جناب الطاف حسین کی امن پسند پالیسی پر عمل کریں، وسیم اختر
کراچی۔۔۔23ستمبر2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کی زیر صدارت عید الضحیٰ کے تینوں روز چرم قربانی جمع کرنے کے سلسلے میں آل پاکستان متحد ہ اسٹوڈینٹس آرگنائزیشن کے کارکنان اور ذمہ دارا ن کا اجلاس منعقد کیا گیا ۔اجلاس میں ایم کیوا یم کی رابطہ کمیٹی کے رکن سید امین الحق ، انچارج سینٹرل آگنائزنگ کمیٹی وسیم اختر ، رکن طارق جاوید ، چےئر مین اے پی ایم ایس او سرفراز احمداور ارکان مرکزی کابینہ نے شرکت کی۔اس موقع پر سید امین الحق نے کارکنان کو ہدایت کی کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں خدمت خلق فاؤنڈیشن کے رضاکاران کے ہمراہ قربانی کی کھالیں جمع کرتے وقت حکومت کی جانب سے جاری کردہ ضابطہ اخلاق پر سختی سے علمدرآمد کریں اور عید قرباں پر امن وامان کے سلسلے میں قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے ذمہ داران سے مکمل تعاون کریں ،انہوں نے کارکنان کو تلقین کی کہ وہ عوام سے خوش اخلاقی ،محبت اور خلوص سے پیش آئیں، کسی بھی قسم کے جبر سے مکمل پرہیز کریں اور رضاکارانہ طور سے خدمت خلق فاؤنڈیشن کو قربانی کی کھالیں دینے والوں سے اظہار تشکرکریں ۔وسیم اختر نے کہاکہ کارکنان ماضی کی طرح اس مرتبہ بھی جناب الطاف حسین کی امن پسندپالیسی پر عمل کرتے ہوئے کسی بھی قسم کے تصادم اور تشددسے پرہیز کریں اور اپنے درمیان موجود شرپسندوں پر کڑی نظر رکھیں۔ اس موقع پر طارق جاوید نے کارکنان کو حکومت کی جانب سے جاری کردہ ضابطہ اخلاق پڑھ کر سنایا ۔


10/1/2024 10:17:21 AM