Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

عید الاضحی سے قبل قربانی کے جانوروں کی آلائشیں اٹھانے اور انہیں ٹھکانے لگانے کا جامع پروگرام ترتیب دیا جائے، مستعفی ارکان صوبائی اسمبلی ایم کیوایم


عید الاضحی سے قبل قربانی کے جانوروں کی آلائشیں اٹھانے اور انہیں ٹھکانے لگانے کا جامع پروگرام ترتیب دیا جائے، مستعفی ارکان صوبائی اسمبلی ایم کیوایم
 Posted on: 9/23/2015
عید الاضحی سے قبل قربانی کے جانوروں کی آلائشیں اٹھانے اور انہیں ٹھکانے لگانے کا جامع پروگرام ترتیب دیا جائے، مستعفی ارکان صوبائی اسمبلی ایم کیوایم 
قربانی کے جانوروں کی آلائشیں اٹھانے کیلئے خصوصی عملہ اور گاڑیوں کا بندوبست کیا جائے، مستعفی ارکان صوبائی اسمبلی 
ماضی میں یہ دیکھا گیا ہے کہ قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کو ٹھکانے لگانے کیلئے نہ تو کوئی پہلے سے پروگرام ترتیب دیاجاتا ہے اور نہ ہی عملہ تعینات کیاجاتا ہے ، مستعفی ارکان صوبائی اسمبلی 
آلائشیں گلیوں اور سڑکوں میں پڑی رہنے سے سڑنے لگتی ہیں اور شہری عید الاضحی کے موقع پر نہ صرف گندگی اور بد بو کا سامنا کرتے ہیں بلکہ مختلف وبائی امراض میں بھی مبتلا ہوجاتے ہیں، مستعفی ارکان صوبائی اسمبلی 
سنت ابراہیمی کی تکمیل کیلئے شہر کراچی میں خصوصی انتظامات کئے جائیں ، مستعفی ارکان صوبائی اسمبلی
کراچی ۔۔۔23، ستمبر2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے مستعفی ارکان صوبائی اسمبلی نے کہا ہے کہ عید الاضحی سے قبل قربانی کے جانوروں کی آلائشیں ا ٹھانے اور انہیں ٹھکانے لگانے کا جامع پروگرام ترتیب دیاجائے اور تمام متعلقہ افسران اور عملے کو پابند کیاجائے کہ وہ قربانی کے جانوروں کی آلائشیں تینوں دن بروقت اٹھائیں اور محفوظ طریقے سے ٹھکانے لگائیں ۔ اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے کہا کہ عید الاضحی کے تینوں دن شہر میں ہزاروں کی تعداد میں جانوروں کی قربانی دی جاتی ہے اور ماضی میں یہ دیکھا گیا ہے کہ قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کو ٹھکانے لگانے کیلئے نہ تو کوئی پہلے سے پروگرام ترتیب دیاجاتا ہے اور نہ ہی عملہ تعینات کیاجاتا ہے جس کے باعث گلیوں اور سڑکوں میں پڑی آلائشیں سڑھنے لگتی ہیں اور شہری عید الاضحی کے موقع پر نہ صرف گندگی اور بد بو کا سامنا کرتے ہیں بلکہ وہ مختلف وبائی امراض میں بھی مبتلا ہوجاتے ہیں ۔ مستعفی ارکان صوبائی اسمبلی نے حکومت سندھ ، وزیر بلدیات اور کراچی کی دیگر انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ سنت ابراہیمی کی تکمیل کیلئے شہر کراچی میں خصوصی انتظامات کئے جائیں اورقربانی کے جانوروں کی آلائشیں اٹھانے کیلئے خصوصی عملہ اورگاڑیوں کو بندوبست کیاجائے تاکہ شہریوں کو قربانی کے فریضے کے بعد کسی قسم کی کوفت اور بیماریوں کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔ 

10/1/2024 10:15:59 AM