Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوا یم بلدیہ ٹاؤن ، ناظم آبادگلبہار سیکٹر اور نارتھ کراچی سیکٹر کے کارکنان کی بلاجواز گرفتاری پر رابطہ کمیٹی کا اظہار مذمت


ایم کیوا یم بلدیہ ٹاؤن ، ناظم آبادگلبہار سیکٹر اور نارتھ کراچی سیکٹر کے کارکنان کی بلاجواز گرفتاری پر رابطہ کمیٹی کا اظہار مذمت
 Posted on: 9/22/2015
ایم کیوا یم بلدیہ ٹاؤن ، ناظم آبادگلبہار سیکٹر اور نارتھ کراچی سیکٹر کے کارکنان کی بلاجواز گرفتاری پر رابطہ کمیٹی کا اظہار مذمت 
رینجرز ، سادہ لباس پولس اہلکاروں اور سی آئی ڈی پولیس کے اہلکاروں نے گزشتہ رات بلدیہ ٹاؤن سیکٹر یونٹ 112-Aکے کارکن محمد اختر ، ناظم آباد گلہبار سیکٹر یونٹ 189کے کارکن سہیل ، نارتھ کراچی سیکٹر یونٹ 133-C کے کارکن سید محمد منیر کو گھروں سے گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ، رابطہ کمیٹی 
رینجرز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار ایم کیوا یم کے کارکنان کے بجائے دہشت گردوں، اسٹریٹ کرائم کی کاروائی اور گینگ وار کے مجرموں کی گرفتاری کیلئے عملاً کوششیں کریں، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم 
کراچی میں 2سال سے جاری آپریشن کے باوجود اسٹریٹ کرائم میں اضافہ ، دہشتگرد اور خود کش حملہ آوررعناصر کی کراچی میں موجودگی قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کی موجودگی پر سوالیہ نشان ہے ، رابطہ کمیٹی 
ایم کیو ایم کے کارکنان کی بلاجواز گرفتاریوں کا نوٹس لیا جائے اور انہیں آئین کے مطابق انہیں عدالت میں پیش کیا جائے ۔ ،وفاقی اور صوبائی حکومت سے مطالبہ
کراچی :۔۔22؍ ستمبر 2015
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے گزشتہ روز کراچی کے مختلف علاقوں میں رینجرز ، سادہ لباس پولیس اہلکاروں اور سی آئی ڈی پولیس کے ہاتھوں ایم کیو ایم کے گناہ کارکنان کی بلاجواز اور غیر آئینی طریقے سے گرفتاری پر سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے بلدیہ ٹاؤن سیکٹر ، یونٹ 112-Aکے کارکن محمد اختر، ایم کیو ایم ناظم آباد گلبہار سیکٹر یونٹ 189کے کارکن سہیل ، نارتھ کراچی سیکٹر یونٹ 133-Cکے کارکن سید محمد منیر کو بلدیہ ٹاؤن ، ناظم آباد گلہار اور نارتھ کراچی سے رینجر ، سادہ لباس میں ملبوس پولیس اہلکاروں اور سی آئی ڈی پولیس اہلکاروں نے بلاجوازگرفتار کرکے انہیں نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ۔رابطہ کمیٹی نے کہا کہ ایم کیوا یم کے بے گناہ کارکنان کوگرفتار کرنے کے بعد لاپتہ کئے جانے سے انکے اہلخانہ سخت پریشانی کا شکار ہیں اور اس بات کا خدشہ ظاہر کرتے ہیں کہ دیگرکارکنان کی طرح کہیں ان کارکنان کو ماورائے عدالت قتل نہ کردیا جائے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہا کہ ایک طرف تو صوبائی حکومت اورقانون نافذ کرنے والے ادارے یہ دعوے کرتے نہیں تھکتے کہ کراچی میں امن قائم کردیا گیا ہے جبکہ دوسری جانب اس کے برعکس شہر میں اسٹریٹ کرائم میں کسی قسم کی کوئی کمی دیکھنے میں نہیں آرہی ہے اور کالعدم تنظیموں کے دہشت گردوں اورجرائم پیشہ عناصر کی کراچی میں موجودگی رینجرز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کیلئے سوالیہ نشان ہے ۔رابطہ کمیٹی نے کہا کہ رینجرز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار ایم کیوا یم کے کارکنان کی بلاجواز گرفتاری پر اپنی توانائی صرف کرنے کے بجائے دہشت گردوں ،بھتہ خوروں ، اسٹریٹ کرائم کی کاروائی اور گینگ وار کے مجرموں کی گرفتاری کیلئے عملاً کوششیں کریں۔رابطہ کمیٹی نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے اپنی ناکامی کا سارا ملبہ ایم کیو ایم پر گرانے کے بجائے کراچی شہر کی تباہی کا منصوبہ بنانے والے دہشت گردوں کی گرفتاری کیلئے کوششیں تیز کریں۔۔رابطہ کمیٹی نے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار ، گورنر سندھ عشرت العباد ، وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ ، صوبائی وزیر داخلہ انور سیال سے اور انسانی حقوق کی علمبردار قومی و بین الاقوامی تنظیموں ، این جی اوز اور وفاقی کے متعلقہ ذمہ داران سے مطالبہ کیا کہ وہ کراچی شہر میں ایم کیو ایم کے خلاف جاری غیر اعلانیہ آپریشن کا نوٹس لیں ،غیر قانونی چھاپے و گرفتاری کا سلسلہ بند کرائیں اور آئین کے مطابق گرفتار شدگان کو عدالت میں پیش کیا جائے ۔

10/1/2024 10:21:33 AM