Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

سندھ میں متفقہ لوکل گورنمنٹ نظام کے تحت بلاتاخیربلدیاتی انتخابات کرائے جائیں، رابطہ کمیٹی


سندھ میں متفقہ لوکل گورنمنٹ نظام کے تحت بلاتاخیربلدیاتی انتخابات کرائے جائیں، رابطہ کمیٹی
 Posted on: 8/4/2013 1
سندھ میں متفقہ لوکل گورنمنٹ نظام کے تحت بلاتاخیربلدیاتی انتخابات کرائے جائیں، رابطہ کمیٹی
حالیہ طوفانی بارشوں کے نتیجے میں جانی ومالی نقصانات نے قائد تحریک الطاف حسین کے مؤقف پر تصدیق کی مہرلگادی ہے کہ کراچی سمیت سندھ بھرمیں لوکل گورنمنٹ نظام کی موجودگی اشد ضروری ہے
جب تک بلدیاتی انتخابات نہیں ہوتے مصطفی کمال اور کنورنوید کو کراچی اور حیدرآباد کا عارضی ناظم مقرر کیا جائے
کراچی ۔۔۔4، اگست2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کہاہے کہ عوام کے بنیادی مسائل کے حل کیلئے لوکل گورنمنٹ کا نظام وقت کی اہم ترین ضرورت ہے ۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ سندھ میں لوکل گورنمنٹ کے نظام کی عدم موجودگی کے باعث مون سون کی ممکنہ بارشوں کے باوجود نہ تو رین ایمرجنسی کے تحت اقدامات کئے گئے اور نہ ہی برساتی نالوں کی صفائی پر کوئی توجہ دی گئی۔ طوفانی بارشوں اوربرساتی نالوں کی بندش کے سبب کراچی ، حیدرآباد اور دیگر شہروں کی سڑکوں اورگلیوں کے ساتھ ساتھ مرکزی شاہراہیں بھی تالاب کے منظر پیش کرنے لگیں جبکہ برساتی نالوں اورگٹرکا گندا پانی گھروں میں داخل ہوگیا جس کے باعث شہریوں کی قیمتی اشیاء تباہ ہوگئیں۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ حالیہ طوفانی بارشوں کے نتیجے میں جانی ومالی نقصانات نے قائد تحریک جناب الطاف حسین کے مؤقف پر تصدیق کی مہرلگادی ہے کہ کراچی سمیت سندھ بھرمیں لوکل گورنمنٹ نظام کی موجودگی اشد ضروری ہے اور سندھ کے عوام طوفانی بارشوں سے ہونے والی تباہی پر سابقہ حق پرست بلدیاتی قیادت کو یاد کررہے ہیں۔ رابطہ کمیٹی نے وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے مطالبہ کیا کہ حکومت ، طوفانی بارشوں کے پیش نظر پید ا ہونے والے عوامی مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے دانشمندانہ فیصلے کیے جائیں، سندھ میں متفقہ لوکل گورنمنٹ نظام کے تحت بلاتاخیربلدیاتی انتخابات کرائے جائیں اورجب تک صوبائی حکومت کے تحت بلدیاتی انتخابات نہیں ہوتے، سابق ناظم کراچی سید مصطفی کمال اور سابق ناظم حیدرآباد کنورنوید کو کراچی اور حیدرآباد کا عارضی ناظم مقرر کیا جائے ۔رابطہ کمیٹی نے حالیہ بارشوں میں متعدد شہریوں کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور جاں بحق ہونے والے افراد کے سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت بھی کی۔



12/25/2024 7:01:19 PM