ارکان رابطہ کمیٹی کا بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں لال قلعہ گراؤنڈ عزیزآباد سمیت کراچی کے مختلف سیکٹرز اور مستعفی ارکان اسمبلی کے دفاتر کا دورہ
ارکان رابطہ کمیٹی نے بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں جاری انٹرویوز میں بھی شریک ہوئے
بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں میں مصروف کارکنان، ایلڈرز ونگ اور شعبہ خواتین کے کارکنان کو شاباش اور خراج تحسین
کراچی۔۔۔21ستمبر2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے تحت بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کاسلسلہ زوروشورسے جاری ہے اوراس سلسلے میں ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے اراکین محمد حسین اور زاہد منصوری نے ڈسٹرکٹ ایسٹ ،عارف خان ایڈووکیٹ نے کورنگی ڈسٹرکٹ جبکہ زرین مجید اور اسلم آفریدی نے ڈسٹرکٹ ملیر میں حق پرست مستعفی اراکین اسمبلی کے دفاتر اور سیکٹر آفسز کا دورہ کرکے بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں کاموں کاجائزہ لیا اور انتخابات کے سلسلے میں جاری انٹرویوز میں شریک ہوئے۔ رابطہ کمیٹی اراکین نے لال قلعہ گراؤنڈ عزیزآباد میں ڈسٹرکٹ ساؤتھ سے خواہشمند افرادکے جاری انٹرویوزسے متعلق معلومات حاصل کیں اور الیکشن کی تیاریوں میں مصروف کارکنان،ایلڈرز ونگ اور شعبہ خواتین کو قائد تحریک الطاف حسین کی جانب سے شاباش اورخراج تحسین پیش کیا۔اس موقع پرانہوں نے کارکنان کوہدایت کی کہ وہ رابطہ مہم کے سلسلے میں بھی تیاریاں شروع کردیں اورعلاقے میں عوام کے مسائل معلوم کریں ۔