خدمت خلق فاؤنڈیشن کی جدید سہولیات سے آراستہ ایمبولینس کراچی انسٹیٹیوٹ آف ہارٹ ڈزیز شاہ فیصل کو عطیہ کردی گئی
رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر کہف الوریٰ نے ایمبولینس کی چابیاں اسپتال کے میڈیکل سپریٹنڈنٹ کے حوالے کیں
کراچی ۔۔۔20ستمبر2015ء
خدمت خلق فاؤنڈیشن کی جانب سے کراچی انسٹیٹیوٹ آف ہارٹ ڈزیز شاہ فیصل کو جدیدسہولیات سے آراستہ ایمبولینس عطیہ کردی گئی ہے ۔ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر کہف الوریٰ نے ایمبولینس کی چابیاں اسپتال کے میڈیکل سپریٹنڈنٹ کے حوالے کیں۔اس موقع پر ایم کیوا یم کی رابطہ کمیٹی کے رکن اقبال مقدم، خدمت خلق فاؤنڈیشن کے چیف ٹرسٹی ڈاکٹر نصرت شوکت ،مستعفی رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر محمد فاروق ستار و دیگر ارکان اسمبلی بھی انکے ہمراہ تھے۔ اس موقع پر ایم کیوا یم رہنماؤں نے امید ظاہر کی کہ ایمبولینس عطیہ سے غریب مریضوں کی مشکلات حل کرنے میں مدد ملے گی۔