Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم خیبرپختونخوا کمیٹی کے جوائنٹ انچارج زرین نصرت خیل ، ایم کیوایم نوابشاہ زون کے سیکٹر انچارج ڈاکٹر نعیم اور دیگر کارکنان کے گھروں پر چھاپے اور گرفتاریوں پر رابطہ کمیٹی کااظہار مذمت


ایم کیوایم خیبرپختونخوا کمیٹی کے جوائنٹ انچارج زرین نصرت خیل ، ایم کیوایم نوابشاہ زون کے سیکٹر انچارج ڈاکٹر نعیم اور دیگر کارکنان کے گھروں پر چھاپے اور گرفتاریوں پر رابطہ کمیٹی کااظہار مذمت
 Posted on: 9/20/2015
ایم کیوایم خیبرپختونخوا کمیٹی کے جوائنٹ انچارج زرین نصرت خیل ، ایم کیوایم نوابشاہ زون کے سیکٹر انچارج ڈاکٹر نعیم اور دیگر کارکنان کے گھروں پر چھاپے اور گرفتاریوں پر رابطہ کمیٹی کااظہار مذمت 
شہر میں جرائم پیشہ عناصرا ور دہشت گرد کھلے عام اپنی کارروائیاں کررہے ہیں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی نظروں سے اوجھل ہیں ، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم 
ایم کیوایم کے بے گناہ اور گھروں پر سوئے ہوئے ذمہ داران و کارکنان کو بلاجواز گرفتار کیاجارہا ہے ، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم 
وزیراعظم ، آرمی چیف ، وفاقی وزیر داخلہ ، وزیراعلیٰ سندھ ، کور کمانڈر کراچی اور ڈی جی رینجرز ایم کیوایم کے کارکنان کے گھروں پر بلاجواز اور غیر قانونی چھاپے و گرفتاریوں کا سلسلہ بند کرائیں ، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم 
کراچی ۔۔۔20، ستمبر2015ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے رینجرز اور سادہ الباس اہلکاروں کی چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران ایم کیوایم خیبرپختونخوا کمیٹی کے جوائنٹ انچارج زرین نصرت خیل ، ایم کیوایم نوابشاہ زون کے سیکٹر انچارج ڈاکٹر نعیم اور دیگر ذمہ داران وکارکنان کی بلاجواز گرفتاریوں کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ ایم کیوایم کے ذمہ ادران وکارکنان کو چھاپے و گرفتاریو ں کے اوچھے ہتھکنڈوں کے ذریعے ہرگز حق پرستی کی جدوجہد سے باز نہیں رکھا جاسکتا ۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے چھاپے و گرفتاریوں کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہاکہ گزشتہ شب سادہ لباس اہلکاروں نے ایم کیوایم خیبرپختونخوا کمیٹی کے جوائنٹ انچارج نصرت خیل جبکہ رینجرز اہلکاروں نے نوابشاہ میں ایم کیوایم نوابشاہ زون کے سیکٹر انچارج ڈاکٹر نعیم کو ان کے گھر کے باہر گلی سے گرفتار کرلیا اور نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ اسی طرح رینجرز اہلکاروں نے ایم کیوایم لیبر ڈویژن کے الیکٹرک کے کارکن اشرف کے گھر پر چھاپہ مارا اور انہیں گرفتار کرکے اپنے ہمراہ لے گئے جبکہ سادہ لباس اہلکاروں نے اپنی چھاپہ مار کاررائیوں کے دوران رنچھوڑ لائن میں ایم کیوایم رنچھوڑ لائن سیکٹر یونٹ 3-Bکے کارکنان شہر یار اور محمد علی کو ان کی رہائشگاہوں سے گرفتار کرلیا اسی طرح کی ایک اور چھاپہ مار کاروائی کے دوران سادہ لباس اہلکار ایم کیوایم کراچی مضافاتی آرگنائزنگ کمیٹی ابراہیم حیدری سیکٹر کی سیکٹر کمیٹی کے رکن شیخ عامر کو ان کے گھرکے سامنے سے گرفتار کیا اور انہیں گاڑی سمیت اپنے ہمراہ لے گئے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ کراچی ٹارگٹڈ آپریشن کی آڑ میں جس طرح سے ایم کیوایم کے ذمہ داران و کارکنان کے گھروں پر مسلسل چھاپے مارے جارہے ہیں اور ان کی گرفتاریاں کی جارہی ہیں اس سے صاف ظاہر ہے کہ شہر کی واحد منتخب نمائندہ جماعت ایم کیوایم کوایک منظم سازشی منصوبہ بندی کے تحت دیوار سے لگایاجارہا ہے اور ایم کیوایم سیاسی اور فلاحی سرگرمیوں پر بھی غیر اعلانیہ پابندی عائد کردی گئی ہے ۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ یہ امر بھی باعث تشویش ہے کہ ایک جانب شہر میں جرائم پیشہ عناصرا ور دہشت گرد کھلے عام اپنی کارروائیاں کررہے ہیں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی نظروں سے اوجھل ہیں جبکہ ایم کیوایم کے ذمہ داران و کارکنان جو کسی بھی جرم میں ملوث نہیں ہیں انہیں گھروں ، سرکاری دفاتر اور راستوں سے غیرقانونی طور پر گرفتار کیاجارہا ہے اور سرکاری حراست میں تشدد کا نشانہ بنایاجارہا ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ اگر ایم کیوایم کے کارکنان جرائم میں ملوث ہوتے تو ہزاروں چھاپے وگرفتاریوں میں سے کہیں تو رینجرز اور پولیس کو مزاحمت کا سامنا کرنا پڑتا لیکن ایسا نہیں ہوا جس سے ثابت ہوتا ہے کہ کراچی آپریشن کی سمت مکمل طور پر غلط ہے اور اسے صرف ایم کیوایم کو صفحہ ہستی سے مٹانے کیلئے استعمال کیاجارہا ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے وزیراعظم نوازشریف ، آرمی چیف جنرل راحیل شریف ، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان ، وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ ، کور کمانڈر کراچی لیفٹینٹ جنرل نوید مختار اور ڈی جی رینجرز بلال اکبر سے مطالبہ کیا کہ ایم کیوایم کے کارکنان کے گھروں پر بلاجواز اور غیر قانونی چھاپے و گرفتاریوں کا سلسلہ بند کرایاجائے، کراچی آپریشن کی سمت درست کی جائے اور گرفتار شدگان کو رہاکیاجائے ۔ 

10/1/2024 10:18:14 AM