لال قلعہ گراؤنڈ عزیزآباد میں بلدیاتی الیکشن کے سلسلے میں امیدواران کے انٹرویوز کا انعقاد
ڈسٹرکٹ ساؤتھ کے مختلف سیکٹرز سے تعلق رکھنے والے بلدیاتی امیدواران کی شرکت
کراچی: ۔۔۔ 19 ستمبر 2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے لال قلعہ گراؤنڈ عزیزآباد میں بلدیاتی الیکشن 2015ء کے سلسلے میں امیدواران کے انٹرویوز کا انعقاد کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں کراچی اڈسٹرکٹ ساؤتھ ڈسٹرکٹ کے مختلف سیکٹرز سے تعلق رکھنے والے بلدیاتی امیدواران نے شرکت کی۔ اس موقع پر ایم کیو ایم کی سینٹرل ایگزیکٹیو کونسل کے ذمہ داران سید حیدرعباس رضوی، سید شاکر علی اوردیگر رہنماؤں نے بلدیاتی امیدواران کے انٹرویوز لئے۔