لاپتہ اور شہید کارکنان کیلئے دعا اور جیلوں میں تشدد برداشت کرنیوا لے کارکنان کو جناب الطاف حسین کا خراج تحسین
لندن۔۔۔۔17ستمبر2015ء
جناب الطاف حسین نے جناح گراؤنڈ میں اپنی 62ویں سالگرہ کے اجتماع سے خطاب کے دورا ن دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہداء کے درجات بلند کرکے انہیں اپنی جوار رحمت میں جگہ عطا فرما اورانہیں کروٹ کروٹ جنت نصیب فرما، جو لاپتہ کارکنان ہیں ان کیلئے اللہ تعالیٰ غیب سے کوئی راستہ نکال دے کہ ہمیں پتہ لگ جائے انہیں لاپتہ کرنے والوں نے شہید کر دیا ہے یا زندہ ہیں اور اگر شہید کر دیا ہے تو انکی قبر کی جگہ ہمیں بتا دے اے اللہ بہت دل دکھا ہواہے ،جیلوں میں بیگنا ہ 90دن الٹا لٹکایا جاتا ہے جنہیں چھتر مارے جاتے ہیں جو لہو لہان ہیں میں ایسے ظلم سہنے والے ساتھیوں کو سلام تحسین پیش کرتا ہوں۔