خدمت خلق فاؤنڈیشن عوام کے عطیات ، فطرہ ،زکوۃ اور قربانی کی کھالوں سے ملک بھر میں فلاحی کام کرتاہے، الطاف حسین
لندن۔۔۔17ستمبر2015ء
جناب الطاف حسین نے جناح گراؤنڈمیں خطاب کرتے ہوئے کہاکہ خدمت خلق فاؤنڈیشن شہداء کے لواحقین کی مدد کرتی ہے ، غریبوں کی مدد کرتی ہے 200سے زیادہ ایمبولنس ملک بھر میں چل رہی ہیں ، حیدرآباد ، کراچی میں اسپتال چل رہا ہے ، مرد ہ خانے چل رہے ہیں ہم زلزلہ زدگان ، سیلاب زدگان، کوئی قحط سالی ہو ہم کروڑوں روپے کی امداد بھیجتے ہیں، خدمت خلق فاؤنڈیشن اُ جانتے ہیں غریبوں ،ناداروں ،بیواؤں کی مدد کرتی ہے کے کے ایف عوام کے عطیات ، زکوۃ ، فطروں اور قربانی کی کھالوں سے چلتی ہے لیکن رینجرز والوں نے گھر گھر چلتے ہوئے ساتھیوں کی جیبوں سے رسیدیں نکالیں یہ زکوۃ کی رسیدیں دیتے ہوئے پکڑ کر لے گئے ، جماعت الدعوۃ، جہادیوں ، جماعت اسلامی ، مدرسے والوں کو کسی کو نہیں پکڑا اگر پکڑا تو صر ف ایم کیو ایم والوں کو یہ کہہ کر کہ یہ پیسہ جمع کرتے ہیں اور دہشتگردوں کی مددکرتے ہیں باقی جو ہیں وہ غریبوں کی مدد کرتے ہیں اور اب چیخ چیخ کر کہہ رہے ہیں کہ کھالیں جمع نہیں کر نے دیں گے۔