17؍رستمبرکادن بھی ہمارے لئے عیدکادن ہے اورالطاف حسین کے چاہنے والے سال میں تین عیدیں مناتے ہیں،سیدوقارعلی شاہ
پاکستان کی بقاء وسلامتی کااگرکوئی ضامن ہے تووہ صرف اور صرف قائدتحریک جناب الطاف حسین ہے
ایم کیوایم کے قائدجناب الطاف حسین کی 62ویں سالگرہ کے سلسلے میں جناح گراؤنڈعزیزآبادمیں منعقداجتماع سے خطاب
کراچی:۔۔۔17؍ستمبر2015ء
مستعفی رکن سندھ اسمبلی سیدوقارعلی شاہ نے کہاکہ 17؍رستمبرکادن بھی ہمارے لئے عیدکادن ہے اورالطاف حسین کے چاہنے والے سال میں دونہیں بلکہ تین عیدیں مناتے ہیں۔ یہ بات انہوں نے جمعرات کے روزجناح گراؤنڈعزیزآبادمیں قائدتحریک الطاف حسین کی62سالگرہ کے سلسلے میں منعقدہ اجتماع کے شرکاء سے اپنے خطاب کے دوران کیا۔ انہوں نے کہاکہ ،میڈیاپرقائدتحریک الطاف حسین کی خطابات اورتصویروں کی پابندی لگائی جارہی ہے یہ پابندیاں ہمارے لئے بے معنی ہیں کیونکہ قائدتحریک الطاف حسین ہمارے دل ، دماغ،خون اورروح میں بستاہے۔الطاف حسین ہرقوم کاقائدہے بلکہ روحانی باب ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کی بقاء وسلامتی کااگرکوئی ضامن ہے تووہ صرف اور صرف قائدتحریک جناب الطاف حسین ہے۔انہوں نے کہاکہ قائدتحریک الطا ف حسین کوکسی کے سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں الطاف حسین صرف کراچی کالیڈرنہیں بلکہ قومی سطح بین الاقوامی لیڈرہیں جن کے کروڑوں چاہنے والے ہرملک بستے ہیں۔