قائدتحریک جناب الطاف حسین کی 62ویں سالگرہ کے موقع پررکن رابطہ کمیٹی ،مستعفی اراکین اسمبلی کی جانب سے مختلف اسپتالوں کادورہ
ایم کیوایم کے رہنماؤں نے مریضوں سے ملاقات کرکے قائدتحریک الطاف حسین کی جانب سے ان میں گلدستے اورپھل تقسیم کیے
کراچی:۔۔۔17؍ستمبر2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین کی 62ویں سالگرہ کے موقع پرایم کیوایم کی جانب سے رکن رابطہ ریحانہ نسرین کمیٹی اورمستعفی اراکین اسمبلی نے میڈیکل ایڈکمیٹی کے ذمہ داران وکارکنان کے ہمراہ مختلف اسپتالوں کادورہ کرکے زیرعلالج مریضوں سے ملاقات کی اور قائدتحریک الطاف حسین کی جانب سے ان کی خیریت دریافت کی۔اس موقع پر انہوں نے قائد تحریک الطاف حسین کی جانب سے مریضوں میں گلدستے اورپھل تقسیم کیے ۔تفصیلات کے موقع پرایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین کی سالگرہ پرایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن ریحانہ نسرین ، خدمت خلق فاؤنڈیشن کے چیف ٹرسٹی ڈاکٹر نصرت شوکت ،ایم کیوا یم میڈیکل ایڈ کمیٹی کے انچارج ڈاکٹرمحمدفاروق جمیل نے اور کے کے ایف کے چیف نذیرحسین اسپتال فیڈرل بی ایریااورخدمت خلق فاؤنڈیشن میٹرنٹی ہوم جبکہ مستعفی ارکان اسمبلی علی رضاعابدی اورمحمدمعین عامرنے جناح پوسٹ گریجویٹ اسپتال،نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہارٹ ویسکولرڈیپارٹمنٹ اسی طرح مستعفی رکن قومی اسمبلی محبوب عالم نے سندھ گورنمنٹ قطراسپتال کراچی جبکہ ریحان ہاشمی اور جمال احمدنے عباسی شہیداسپتال ،سیدفیصل سبزواری نے سندھ گورنمنٹ اسپتال لیاقت آبادجبکہ آصف حسنین نے سندھ گورنمنٹ اسپتال کورنگی،اسی طرح عبدالوسیم اوروسیم قریشی نے اربن ہیلتھ اسپتال اربن ہیلتھ سینیٹر5-Dنیوکراچی اورچلڈرن اسپتال یونٹ کراچی،اسی طرح اقبال محمدعلی نے کارڈئیک سینیٹرشاہ فیصل کادورہ کرکے زیرعلالج مریضوں سے ملاقات کی اور قائدتحریک الطاف حسین کی جانب سے ان کی خیریت دریافت کرتے ہوئے ان میں گلدستہ اورپھل تقسیم کیے ۔اس موقع پرمریضوں اوران کے تیمارداروں نے جناب الطاف حسین کو62ویں سالگرہ کی مبارکبادپیش کی اوران کی صحت وتندرستی اوردرازی عمرسمیت ایم کیوایم کے خلاف جاری آپریشن اورگھناؤنی شازشوں کے خاتمے کے لئے دعائیں کیں ۔اسی طرح سینٹرل ایگزیکٹوکونسل کے اراکین،مستعفی اراکین اسمبلی اورایم کیوایم کے شعبہ جات کے ارکان نے مختلف جیلوں کادورہ کرکے اسیرکارکنان سے ملاقات کی اور قائد تحریک الطاف حسین کی جانب سے خیریت دریافت کرتے ہوئے انہیں کھاناپہنچایا۔علاوہ ازیں ایم کیوایم کے قائدجناب الطاف حسین نے اپنی سالگرہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے تمام اراکین رابطہ کمیٹی ،مستعفی اراکین اسمبلی اورایم کیوایم کے شعبہ جات کے ارکان کوزبردست خراج تحسین پیش کیااوران کے حق میں دعائیں کیں۔