ڈاکٹرعمران فاروق شہیدکے اصل قاتلوں کوکڑی سے کڑی سزاملے۔الطاف حسین
جوقتل کی سازش کرنے والے ہیں اللہ تعالیٰ ان پر اپنا عذاب نازل کرے۔الطاف حسین
شہیدانقلاب ڈاکٹرعمران فاروق کوکی پانچویں برسی پرقائدتحریک الطاف حسین کا زبردست خراج عقیدت
لندن۔۔۔17 ستمبر2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے شہیدانقلاب ڈاکٹرعمران فاروق کوان کی پانچویں برسی پر زبردست خراج عقیدت پیش کیاہے۔بدھ کی شب نائن زیروپرجمع ہونے والے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے جناب الطا ف حسین نے کہاکہ آج شہیدانقلاب ڈاکٹرعمران فاروق کی برسی ہے۔اللہ تعالیٰ ان کوکروٹ کروٹ جنت نصیب کرے،جوان کے اصل قاتل ہیں انہیں کڑی سے کڑی سزاملے اورجوقتل کی سازش کرنے والے ہیں اللہ تعالیٰ ان پر اپنا عذاب نازل کرے ۔