Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ہم پاکستان کے دشمن نہیں بلکہ پاکستان کے خیرخواہ ہیں۔ الطاف حسین


ہم پاکستان کے دشمن نہیں بلکہ پاکستان کے خیرخواہ ہیں۔ الطاف حسین
 Posted on: 9/17/2015
ہم پاکستان کے دشمن نہیں بلکہ پاکستان کے خیرخواہ ہیں۔ الطاف حسین
ہم پاکستان کوقائداعظم کے وژن کے مطابق ایساملک بناناچاہتے ہیں جہاں امیراورغریب سب کی برابر کی عزت ہو، سب کو مساوی حقوق حاصل ہوں اور میرٹ کا نظام ہو
الطاف حسین پاکستان کا شہری ہے ، اس کی آوازکودبانے کیلئے اس کی تقریر اور تصویر تک پر پابندی لگادی گئی ہے
طاقت کا سارا زور الطاف حسین پر ہے جبکہ سرحدپر موجود دشمن سے مذاکرات کئے جارہے ہیں، الطاف حسین پر پابندی لگانے کے بجائے اس طاقتوردشمن کے خلاف اپنی طاقت کو استعمال کرو
پولیس اوررینجرزنے ایم کیوایم کے کارکن پر کئی علمائے کرام کے قتل کا الزام لگادیا، ممتاز اینکر حامدمیرنے اپنے پروگرام میں بتایا کہ پولیس کے ٹاپ کے افسران کئی لوگوں کوانہی علماء کے قاتل کے طورپر گرفتارکرنے کادعویٰ کرچکے ہیں
سیاسی بیانات دینا رینجرز یا کسی بھی لاء انفورسمنٹ ادارے کا کام نہیں ، وہ اس کام کو نواز شریف ، آصف زرداری یاعمران خان کیلئے چھوڑ دیں 
ہماری آوازکومکمل طورپردبانے کیلئے مخالف قوتوں کی جانب سے ہماری ویب سائٹ میں بھی خلل ڈالاجارہاہے
ہم قانون ہاتھ میں لینانہیں چاہتے ، جوقانون کی خلاف ورزی کرے اس کے خلاف ایکشن ہو چاہے وہ سویلین ہو یا پولیس و رینجرز والا
متعصب تجزیہ نگار بین الاقوامی تنازعات اورملک کے بڑے بڑے معاملات کوچھوڑ کر اس بحث میں لگے ہوئے ہیں کہ ایم کیوایم کا گراف گررہا ہے
اگر واقعی ایم کیوایم کمزورہورہی ہے تویہ ایم کیوایم کامعاملہ ہے ،متعصب تجزیہ نگار اوراینکرز اس فکرمیں کیوں دبلے ہورہے ہیں؟
کچھ سیاسی تجزیہ نگار ہوا کے رخ پر چلنے کے بجائے ڈٹ کرحق اورسچ بول رہے ہیں ،ان کو سلام تحسین پیش کرتاہوں
62ویں سالگرہ کی شب نائن زیروکراچی ،حیدرآباد اورلندن میں کارکنوں سے فون پرخطاب
لندن ۔۔۔ 17 ستمبر2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے کہاہے کہ ہم پاکستان کے دشمن نہیں بلکہ پاکستان کے خیرخواہ ہیں ، ہم پاکستان کو قائد اعظم محمدعلی جناح کے وژن کے مطابق ایساملک بناناچاہتے ہیں جہاں امیراورغریب سب کی برابرکی عزت ہو ،سب کومساوی حقوق حاصل ہوں اورمیرٹ کانظام ہو۔ انہوں نے کہاکہ پوری دنیامیں اس وقت جنگیں، دہشت گردی اورطرح طرح کے بڑے بڑے تنازعات چل رہے ہیں، پاکستان بھی دہشت گردی کی لپیٹ میں ہے،ملک میں آپریشن ضرب عضب جاری ہے لیکن پاکستان کے سیاسی تجزیہ نگارتمام بین الاقوامی تنازعات اورملک کے دیگربڑے بڑے سنگین معاملات کوچھوڑ کر اس بحث ومباحثے میں لگے ہوئے ہیں کہ ایم کیوایم کاگراف گررہا ہے، اس میں گروپ بن رہے ہیں اورایم کیوایم کمزور ہورہی ہے ۔انہوں نے ان خیالات کااظہار اپنی 62ویں سالگرہ کی شب نائن زیروکراچی ،حیدرآباد اور لندن میں جمع ہونے والے کارکنوں سے فون پرخطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر نائن زیروعزیزآبادکی گلی کارکنوں اورعوام سے کھچاکھچ بھری ہوئی تھی جن میں نوجوانوں اوربزرگوں کے ساتھ ساتھ خواتین اوربچوں کی بھی بڑی تعداد شامل تھی جواپنے قائد کو سالگرہ کی مبارکباد دینے کیلئے جمع ہوئے تھے۔ اسی طرح حیدرآبادزون پر بھی کارکنوں اورہمدردوں کی بڑی تعدادموجودتھی۔ اپنے خطاب میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ ایک طرف تومیرے خطابات، بیانات،تصاویر اورتقاریرنشرکرنے پابندی عائدکردی گئی ہے تودوسری جانب اب ہماری آوازکومکمل طورپردبانے کیلئے مخالف قوتوں کی جانب سے ہماری ویب سائٹ میں بھی خلل ڈالاجارہاہے۔انہوں نے کارکنوں اورعوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ انقلابی تحریکوں کو ایسی آزمائشوں سے گزرناپڑ تا ہے لہٰذاآپ اس صورتحال سے قطعی مایوس نہ ہوں اورصبروبرداشت سے کام لیں ۔ اللہ تعالیٰ بھی صبرکرنے والوں کوپسندکرتاہے اوران کاساتھ دیتاہے۔انہوں نے اس موقع پر قرآن مجیدکی سورہء والعصر پڑھی اوراس کاترجمہ بیان کیاکہ ’’قسم ہے زمانے کی، بے شک انسان خسارے میں ہے مگروہ لوگ نہیں جوایمان لائے ، جنہوں نے عمل صالح کئے، جو حق کی تلقین کرتے رہے اور صبرکرتے رہے ‘‘ ۔ انہوں نے کہاکہ اللہ تعالیٰ قرآن مجیدمیں ارشادفرماتاہے، ’’ بیشک حق آنے کیلئے اورباطل مٹنے کیلئے ہے ‘‘ ۔ انہوں نے قرآن مجیدکی سورہ ء کوثرکی بھی تلاوت کی اور اس کاترجمہ بیان کیا ، ’’ اورہم نے تمہیں کوثرعطاکی، تواللہ کی عبادت کرواوراس کی راہ میں قربانی دو۔ بے شک تمہارادشمن ہی ابترہوگا ‘‘ ۔ انہوں نے کہاکہ قربانی صرف جان ہی کی نہیں ہوتی بلکہ مال کی بھی ہوتی ہے ، وقت کی بھی اورخواہشات کی بھی ہوتی ہے ۔ جوحق کی راہ میں قربانی دے گا اور صبرکرے گاتواللہ تعالیٰ بھی مددکرے گاا ورہمارے دشمن ہی ابترہوں گے۔ جناب الطاف حسین نے ارباب اختیارکومخاطب کرتے ہوئے کہاکہ الطا ف حسین تمہارے ملک کا شہری ہے ، تم نے اس کی آوازکودبانے کیلئے اس کی تقریر اوراس کی تصویر تک پر پابندی لگادی ہے، الطا ف حسین توبہت کمزورانسان ہے، تمہاری طاقت کا سارا زور الطاف حسین پر ہے جبکہ سرحدپر موجود دشمن سے مذاکرات کررہے ہو، الطاف حسین پر پابندی لگانے کے بجائے اس طاقتوردشمن کے خلاف اپنی طاقت کو استعمال کرو ۔اپنی طاقت کے بارے میں اس قدر خوش گمان نہ ہوکہ اللہ تعالیٰ کی طاقت کوبھول جاؤ۔اللہ تعالیٰ ہی سب سے بڑی طاقت والاہے ۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم کوختم کرنے کیلئے اس کے بے گناہ کارکنوں کاماورائے عدالت قتل کیاجارہاہے ، ہمارے کارکنوں سے جیلیں، تھانے اورعقوبت خانے بھرے جارہے ہیں۔ہمارامیڈیاٹرائل کیاگیا، ہمیں بدنام کرنے کیلئے طرح طرح کے الزامات لگائے گئے ۔ اب کچھ نہیں ملاتو میری آوازکودبانے کیلئے ٹی وی پر میری تقریریابیان نشرکرنے اوراخبارات میں خبریں اورتصویریں شائع کرنے پر پابندی لگادی گئی ہے ۔اس مقصد کیلئے میڈیا کی آزادی کابھی گلا گھونٹا جارہا ہے اوران پر دباؤڈالاجارہاہے۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ ہمارے ہاں میڈیاکی حالت یہ ہوگئی ہے کہ اس وقت عرب ریاستوں اورافریقہ کے ممالک سے یورپی ممالک کی طرف تاریخ کی سب سے بڑی انسانی ہجرت ہورہی ہے ، لاکھوں لوگ اپنی بقاء کیلئے زمینی اور سمندری راستوں سے محفوظ یورپی ممالک کی طرف ہجرت کررہے ہیں اور اس کوشش میں کہیں سمندر میں ڈوب کرجانوں سے ہاتھ دھورہے ہیں توکہیں دیگر حادثات کے نتیجے میں جانوں سے گزر رہے ہیں، دنیاکے مختلف ممالک میں جنگیں اور بڑے بڑے تنازعات جاری ہیں لیکن پاکستان میں اس پر تبصرے نہیں ہورہے ہیں، پاکستان میں مختلف شہروں میں لوگ فاقوں سے مررہے ہیں، اسکولوں کی بچیاں زہریلے اسپرے سے بیمارہورہی ہیں لیکن اس پر تبصرے نہیں ہورہے ہیں بلکہ پاکستان کے بعض متعصب سیاسی تجزیہ نگار تمام بڑے بڑے سنگین معاملات کوچھوڑ کر اس بحث ومباحثے میں لگے ہوئے ہیں کہ ایم کیوایم کا گراف گر رہا ہے، اس میں گروپ بن رہے ہیں اورایم کیوایم کمزور ہورہی ہے ۔اگر واقعی ایم کیوایم کمزورہورہی ہے تویہ ایم کیوایم کامعاملہ ہے ،یہ متعصب تجزیہ نگار اوراینکرز اس فکرمیں کیوں دبلے ہورہے ہیں؟ایم کیوایم نے اپنے کارکنوں کے ماورائے عدالت قتل اورظلم وزیادتیوں کے خلاف یوم سوگ منایا تو رینجرزنے شہرکے کئی علاقوں میں دکانداروں کودھمکیاں دے کراوران پر دباؤ ڈال کردکانیں کھلوائیں،اس پر متعصب اینکرزاورتجزیہ نگاروں نے یہ تبصرے کئے کہ ایم کیوایم کی ہڑتال ناکام ہوگئی ہے ، اگرواقعی ایساہے توان متعصب اینکرزاورتجزیہ نگاروں کے پیٹ میں درد کیوں اٹھ رہاہے؟ یوم سوگ کے اگلے روز ایم کیوایم نے ایک بڑی احتجاجی ریلی نکالی تواس پر بھی متعصب تجزیہ نگاروں نے یہ تبصرے کئے کہ ریلی بہت چھوٹی تھی۔اگرواقعی ریلی چھوٹی تھی تو اس پر یہ متعصب عناصر کیوں پریشان ہورہے ہیں؟انہوں نے کہاکہ ہم آزادی صحافت پر یقین رکھتے ہیں اورا س کے علمبردارہیں لیکن خدارا ہم پر جھوٹے اورمن گھڑت الزامات نہ لگائے جائیں کیونکہ اس سے آپ کے کردارہی کاپتہ چلتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ جہاں ایک طرف متعصب اینکرزاورمتعصب تجزیہ نگاروں کے متعصبانہ تبصرے اور تجزیئے ہیں تووہاں کچھ سیاسی تجزیہ نگارایسے بھی ہیں جو ہوا کے رخ پر چلنے کے بجائے ڈٹ کرحق اورسچ بول رہے ہیں اورمیں ایسے سچ بولنے والے تجزیہ نگاروں کو سلام تحسین پیش کرتاہوں۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ تین روزقبل پولیس اوررینجرزنے ایم کیوایم کے ایک کارکن کو پکڑ کر اس پر کئی علمائے کرام کے قتل کا الزام لگادیالیکن آج جیو نیوزکے ممتاز اینکر حامدمیرنے اپنے پروگرام میں واضح طورپرکہاکہ اس سے قبل بھی پولیس کے ٹاپ کے افسران کئی لوگوں کوانہی علماء کے قاتل کے طورپر گرفتارکرنے کادعویٰ کرچکے ہیں ، پتہ نہیں کہ علمائے کرام کے قاتل وہ تھے یایہ ہیں؟انہوں نے سچائی بیان کرنے پر حامد میر کوزبردست سلام تحسین پیش کیا ۔ جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم کے یوم سوگ کے بارے میں رینجرزکے بیان پر بھی سخت افسوس کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ اس طرح کے سیاسی بیانات دینااور تبصرے کرناقانون نافذکرنے والے اداروں کوزیب نہیں دیتا۔سیاسی بیانات دینا رینجرز یا کسی بھی قانون نافذ کرنے ادارے کا کام نہیں ، وہ اس کام کو نواز شریف ، آصف زرداری یاعمران خان کیلئے چھوڑدیں ۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ ہم ایک بارپھریہ یقین دلاتے ہیں کہ ہم پاکستان کے دشمن نہیں بلکہ پاکستان کے خیرخواہ ہیں ، ہم پاکستان کوقائداعظم محمدعلی جناح کے وژن کے مطابق ایساملک بناناچاہتے ہیں جہاں امیر اورغریب سب کی برابرکی عزت ہو اورسب کومساوی حقوق حاصل ہوں ۔جہاں کسی غریب کواپناکام کرانے کیلئے رشوت دینے یا سفارش کی ضرورت نہ پڑے، جہاں یکساں نظام تعلیم ہو اوربچے تعلیم کاناغہ کرنانہ چاہیں۔ انہوں نے مزیدکہاکہ میں چاہتاہوں کہ پاکستان ترقی کرے، وہ خوشحال ہو، پانی ، بجلی ، گیس ، روزگار تمام شہریوں کوملے اورمیرٹ کانظام ہو۔انہوں نے کہاکہ ہم قانون ہاتھ میں لینانہیں چاہتے ،ہم چاہتے ہیں کہ ملک میں ایسامعاشرہ ہوجہاں قانون کی حکمرانی ہو ، جوقانون کی خلاف ورزی کرے اس کے خلاف قانو ن کے تحت ایکشن ہو چاہے وہ سویلین ہویاپولیس ورینجرزوالاہو ۔ جناب الطاف حسین نے تمام کارکنوں خصوصاً نوجوانوں پر ذوردیاکہ وہ پان ، سگریٹ، گٹکا، پان پراگ اوراسی طرح کی دیگرمضرصحت چیزیں کھانے سے گریزکریں اوراپنی تعلیم پر خصوصی توجہ دیں ۔ جناب الطاف حسین نے خطاب کے آخرمیں دعاکی کہ جولوگ ایم کیوایم کے خلاف سازشیں کررہے ہیں اللہ تعالیٰ ان کی سازشوں کوناکام بنائے ، ہماری تحریک کواس کے مشن ومقصد میں کامیابی وکامرانی عطا کرے،اس جدوجہدمیں چاہے کتنی ہی مشکلات آئیں اللہ تعالیٰ ہمیں ان کاسامناکرنے کی جرات وہمت عطاکرے ، ہمارے دشمنوں کے ذہنوں سے تمام بری باتوں کونکال دے، اگرکہیں اچھے خیالات ہیں توانہیں پروان چڑھا ۔ اللہ تعالیٰ ہمارے شہیدوں کی قربانیوں کوقبول فرمائے ، انہیں جنت الفردوس میں جگہ دے ، لاپتہ ساتھیوں کوبازیاب کرکے ہمیں ان سے ملادے یا ہمیں اتناپتہ دیدے کہ آیاوہ زندہ ہیں یا نہیں اوراگروہ خدانخواستہ حراست میں ماردیئے گئے ہیں توان کی قبروں کاپتہ چل جائے تاکہ ہم وہاں کم ازکم فاتحہ تو پڑھ سکیں ۔ جناب الطاف حسین نے شدیدگرمی اوردھوپ کے باوجود شاندارریلی کے انعقادپر ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی، تمام تنظیمی شعبہ جات اور ونگزکے اراکین کوایک بار پھر شاباش پیش کی ۔ 

10/1/2024 8:29:47 AM