متحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام 17ستمبرکوجناب الطاف حسین کی62ویں سالگرہ پاکستان سمیت دنیابھرمیں پر منائی جائیگی
سالگرہ کے سلسلے میں پاکستان بھرمیں اجتماعات منعقدکیے جائیں گے مرکزی اجتماع جناح گراؤنڈعزیزآبادمیں ہوگا
سالگرہ کے اجتماعات سے قائدتحریک جناب الطاف حسین اہم خطاب کریں گے
کراچی:۔۔۔16، ستمبر2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام قائد تحریک جناب الطاف حسین کی62ویں سالگرہ پورے جوش وجذبے کے ساتھ پاکستان سمیت دنیابھرمیں منائی جائیگی۔جناب الطاف حسین کی62ویں سالگرہ کے سلسلے میں 17؍ستمبر2015ء بروز جمعرات شام5بجے پاکستان کے38سے زائدشہروں میں سالگرہ کے اجتماعات منعقدکیے جائیں گے جن سے قائدتحریک جناب الطا ف حسین انتہائی اہم خطاب کریں گے جبکہ اس سلسلے کامرکزی اجتماع عزیزآبادکراچی کے تاریخی جناح گراؤنڈمیں منعقدکیاجائیگا۔