ڈاکٹرعمران فاروق کی شہادت کاواقعہ ایم کیوایم کے خلاف جاری انہی سازشوں کاحصہ ہے جس کامقصدایم کیوایم کوختم کرناہے،شاہدپاشا
ڈاکٹرعمران فاروق آج بھی ہمارے دلوں میں زندہ ہیں،شہیدوں کے لہوسے انقلابی تحریکیں جلاپاتی ہیں
عمران فاروق شہیدکے اصل قاتلوں کوجلدازجلدگرفتارکرکے ایم کیوایم کے خلاف سازشوں کوبے نقاب کیاجائے
پانچویں برسی کے موقع شاہدپاشاکی اراکین رابطہ کمیٹی کے ہمراہ پریس بریفنگ
کراچی:۔۔۔16، ستمبر2015ء
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرسیدشاہدپاشانے کہاہے کہ ڈاکٹرعمران فاروق شہیدآج بھی ہمارے دلوں میں زندہ ہیں،شہیدوں کے لہوسے انقلابی تحریکیں جلاپاتی ہیں۔ان خیالات کااظہارانہوں نے ڈاکٹرعمران فاروق شہیدکی پانچویں برسی کے موقع پرقرآن خوانی وفاتحہ خوانی کے مرکزی اجتماع کے بعدلال قلعہ گراؤنڈعزیزآبادمیں میڈیاکے نمائندوں کو پریس بریفنگ کے دوران کیا۔اس موقع پرایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان،مستعفی اراکین اسمبلی اوردیگرذمہ داران بھی موجودتھے۔شاہدپاشانے کہاکہ ڈاکٹرعمران فاروق کی المناک شہادت کاواقعہ ایم کیوایم کے خلاف جاری انہی سازشوں کاحصہ ہے جس کامقصدایم کیوایم کوختم کرناہے۔انہوں نے مزیدکہاکہ آج ڈاکٹرعمران فاروق کوہم سے بچھڑے ہوئے پانچ سال مکمل ہوچکے ہیں لیکن آج بھی وہ ہمارے دلوں میں زندہ ہیں۔انہوں نے مطالبہ کیاکہ ڈاکٹرعمران فاروق شہیدکے اصل قاتلوں کوجلدازجلدبے نقاب کیاجائے ۔