متحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام ڈاکٹرعمران فاروق شہیدکی پانچویں برسی انتہائی عقیدت واحترام سے منائی گئی
گلگت بلتستان اورآزاد کشمیرسمیت ملک بھرمیں قائم ایم کیوایم کے تنظیمی دفاترمیں برسی کے لئے اجتماعات منعقدکیے گئے برسی کے اجتماعات میں مقامی ذمہ داران وکارکنان کی بڑی تعدادمیں شرکت
شہیدکی پانچویں برسی کامرکزی اجتماع نائن زیروسے متصل لال قلعہ گراؤنڈعزیزآبادمیں منعقد ہوا
برسی کے مرکزی اجتماع میں شہیدکے والدین،بہن اوردیگرعزیزرشتہ داروں سمیت رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرز و اراکین، مستعفی ارکانِ سینیٹ، قومی وصوبائی اسمبلی،شعبہ جات کے ارکان اورکراچی بھرکے سیکٹرزویونٹ کمیٹیوں کے عہدیداران،کارکنان اورہمدردوں کی شرکت
اجتماع میں ڈاکٹرعمران فاروق شہید کی روح کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی وفاتحہ خوانی کی گئی
شہیدکو زبردست خراج عقیدت پیش کیاگیااورڈاکٹرعمران فاروق سمیت تمام حق پرست شہداء کے بلند درجات ،لاپتہ کارکنان کی بحفاظت واپسی،اسیروں کی رہائی کے لئے دعائیں
کراچی:۔۔۔16، ستمبر2015ء