جناب الطاف حسین کی 62ویں سالگرہ ملک بھر میں سادہ اور پروقار انداز میں منائی جائے گی
جناب الطاف حسین کی 62ویں سالگرہ کے موقع پرجناح گراؤنڈ عزیز آباد میں17ستمبر 2015ء بروز جمعرات کو مرکزی اجتماع ہوگا
ملک بھر میں قائم ایم کیوایم کے دفاتر پر بھی جناب الطاف حسین کی 62ویں سالگرہ کے اجتماعات منعقد کئے جائیں گے
رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر شاہد پاشا کی سربراہی میں شعبہ جات اور ونگز کا اجلاس ، جناب الطاف حسین کی 62ویں سالگرہ
کیلئے مختلف کمیٹیاں تشکیل دیدی گئیں
رابطہ کمیٹی اور شعبہ جات کے اراکین نے جناح گراؤنڈ عزیز آباد کا دورہ کرکے سالگرہ کے اجتماع کیلئے اسٹیج کی جگہ کا تعین کیا
کراچی ۔۔۔15، ستمبر2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے ونگز اور شعبہ جات کا ایک اجلاس منگل کے روز خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیز آباد میں ہوا جس کی صدارت ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر سید شاہد پاشا نے کی ۔ اجلاس میں قائد تحریک جناب الطاف حسین کی 62ویں سالگرہ سادہ مگر پروقار انداز میں منانے کا اعلان کیا گیا اور طے کیا گیا جناب الطاف حسین کی 62ویں سالگرہ کے موقع پرجناح گراؤنڈ عزیز آباد میں17ستمبر 2015ء بروز جمعرات کو مرکزی اجتماع ہوگا اور ملک بھر میں ایم کیوایم کے دفاتر پر بھی سالگرہ کے اجتماعات منعقد ہوں گے ۔ 16ستمبر بدھ کی شب نائن زیرو پر سالگرہ کی مبارکباد دینے کیلئے عوام و کارکنان جمع ہوں گے اور جناب الطا ف حسین سے اپنے عہد و فا کی تجدید کریں گے ۔جناب الطاف حسین کی سالگرہ کے موقع پر اسپتالوں میں مریضوں کو پھل اور پھول پہنچائیں جائیں گے ، جیلوں میں اسیر کارکنان کیلئے کھانا بھیجا جائے گا اور پرندے فضا میں آزاد کئے جائیں گے ۔ اجلاس میں رابطہ کمیٹی نے جناح گراؤنڈ عزیز آباد میں جناب الطاف حسین کی سالگرہ کے مرکزی اجتماع کے انتظامات اور تیاریوں کیلئے شعبہ جات اور ونگز کے ذمہ ادران پر مشتمل مختلف کمیٹیاں بھی تشکیل دیں ۔ اجلاس میں رابطہ کمیٹی کے ارکین ، مستعفی اراکین قومی وصوبائی اسمبلی بھی موجود تھے ۔ اجلاس کے بعد رابطہ کمیٹی کے دپٹی کنوینر شاہد پاشا ، رابطہ کمیٹی کے اراکین ، حق پرست ارکین قومی وصوبائی اسمبلی اور شعبہ جات کے اراکین نے جناح گراؤنڈ عزیز آباد کا دورہ کیا اور جناب الطاف حسین کی 62ویں سالگرہ کے سلسلے میں منعقد ہونے والے مرکزی اجتماع کیلئے اسٹیج کی جگہ کا تعین کیا اور اس سلسلے میں تشکیل دی گئی کمیٹیوں کو فی الفور سالگرہ کے انتظامات کرنے کی ہدایت کی ۔