ایم کیوایم کے شہید،اسیراورلاپتہ کارکنوں کے اہل خانہ سے اظہاریکجہتی کیلئے نکالی جانے والی ریلی میں بھرپورشرکت پر ماؤں ، بہنوں ،بزرگوں اورنوجوانوں کوقائدتحریک الطاف حسین کازبردست خراج تحسین
بدترین ریاستی مظالم ، چھاپوں، گرفتاریوں اورزہریلے پروپیگنڈوں کے باوجود عوام کے تمام طبقات نے جس والہانہ اندازمیں ریلی میں شرکت کی اس پر انہیں دل کی گہرائیوں سے خراج تحسین پیش کرتاہوں۔الطاف حسین
تمام ترپروپیگنڈے کے باوجود ایم کیوایم کوآج بھی عوام کی بھرپورحمایت حاصل ہے۔ الطاف حسین
رات دن محنت اورانتظامات کرنے پر رابطہ کمیٹی، سینٹرل ایگزیکٹوکمیٹی اورتمام ترتنظیمی شعبہ جات ، شعبہ خواتین، ایلڈرزونگ، اے پی ایم ایس او ، ریزیڈینٹس کمیٹیزکوزبردست خراج تحسین
تمام سابق حق پرست اراکین اسمبلی کوبھی ریلی کے انتظامات میں حصہ لینے پر شاباش
لندن ۔۔۔ 13 ستمبر2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے ایم کیوایم کے شہید،اسیراورلاپتہ کارکنوں کے اہل خانہ سے اظہاریکجہتی کیلئے ایم کیوایم کی جانب سے نکالی جانے والی ریلی میں بھرپورشرکت پر ماؤں ، بہنوں ،بزرگوں اورنوجوانوں کوزبردست خراج تحسین پیش کیاہے۔ اپنے ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ بدترین ریاستی مظالم ، چھاپوں، گرفتاریوں اورزہریلے پروپیگنڈوں کے باوجود عوام کے تمام طبقات نے ایم کیوایم کی اپیل پر جس طرح لبیک کہااوروالہانہ اندازمیں اس ریلی میں شرکت اس پر میں انہیں دل کی گہرائیوں سے خراج تحسین پیش کرتاہوں۔انہوں نے کہاکہ یہ اللہ کاکرم اوراحسان ہے کہ تمام ترپروپیگنڈے کے باوجود ایم کیوایم کوآج بھی عوام کی بھرپورحمایت حاصل ہے اوران کے دل آج بھی ایم کیوایم کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔ جناب الطاف حسین نے مظاہرے کوکامیاب بنانے کے لئے رات دن محنت اورانتظامات کرنے پر رابطہ کمیٹی، سینٹرل ایگزیکٹوکمیٹی اورتمام ترتنظیمی شعبہ جات ، شعبہ خواتین، ایلڈرزونگ، اے پی ایم ایس او ، ریزیڈینٹس کمیٹیزکوزبردست خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے تمام سابق حق پرست اراکین اسمبلی کوبھی ریلی کے انتظامات میں حصہ لینے اوراس میں بھرپورطریقے سے شرکت کرنے پر شاباش پیش کی ۔