ایم کیوایم کورنگی کی یونٹ کمیٹی کے رکن آفتاب حسین کے بہیمانہ قتل پر الطاف حسین کا اظہار مذمت
بے گناہ شہریوں کے سفاکانہ قتل کی مسلسل وارداتیں کراچی میں قیام امن کا دعویٰ کرنے والوں کیلئے
لمحہ فکریہ ہیں، الطاف حسین
رینجرز کی سرپرستی میں جرائم پیشہ حقیقی دہشت گردوں کو ایم کیوایم کے بے گناہ کارکنانکے قتل کی کھلی
چھوٹ دیدی گئی ہے، الطاف حسین
کیا یہ گھناؤنا عمل کرکے بانیان پاکستان کی قربانیوں کا صلہ دیاجارہاہے؟ الطاف حسین
آفتاب حسین شہید سمیت ایم کیوایم کے تمام شہداء کا لہو رائیگاں نہیں جائے گا، الطاف حسین
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے مسلح دہشت گردوں کے ہاتھوں ایم کیوایم کورنگی سیکٹر یونٹ 75 کی کمیٹی کے رکن آفتاب حسین کے بہیمانہ قتل کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے ۔ ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ بے گناہ شہریوں کے سفاکانہ قتل کی مسلسل وارداتیں کراچی میں قیام امن کا دعویٰ کرنے والوں کیلئے لمحہ فکریہ ہیں۔ ایک جانب کراچی آپریشن کی آڑ میں ایم کیوایم کے رہنماؤں ، ذمہ داروں اور کارکنوں کو ریاستی مظالم کا نشانہ بنایاجارہا ہے اور دوسری جانب رینجرز کی سرپرستی میں جرائم پیشہ حقیقی دہشت گردوں کو ایم کیوایم کے بے گناہ کارکنان کے قتل کی کھلی چھوٹ دیدی گئی ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔جناب الطاف حسین نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف سے اپیل کی کہ وہ خود دیکھیں کہ کراچی میں رینجرز کی موجودگی میں کس طرح کھلے عام مہاجر نوجوانوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنایاجارہا ہے ۔ بانیان پاکستان نے قیام پاکستان کیلئے 20 لاکھ جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے ،کیا ان کی اولادوں کو بھیڑ بکریوں کی طرح قتل کرنادرست اور جائز ہے ؟ کیا یہ گھناؤنا عمل کرکے بانیان پاکستان کی قربانیوں کا صلہ دیاجارہاہے؟ جناب الطاف حسین نے ارباب اختیار اور اقتدار سے مطالبہ کیا کہ مسلح دہشت گردوں کے ہاتھوں آفتاب حسین کے سفاکانہ قتل کا فوری نوٹس لیاجائے، اس گھناؤنے عمل میں ملوث دہشت گردوں کو گرفتارکرکے قرارواقعی سزا دی جائے اوربے گناہ شہریوں کی جان ومال کا تحفظ یقینی بنایاجائے۔ جناب الطاف حسین نے آفتاب حسین شہید کے سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی ۔ انہوں نے کہاکہ آفتاب حسین شہید سمیت ایم کیوایم کے تمام شہداء کا لہو رائیگاں نہیں جائے گااور انشاء اللہ سفاک قاتلوں اور ان کے سرپرستوں پراللہ تعالیٰ کاعذاب نازل ہوگا۔ جناب الطاف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ آفتاب حسین شہید کے درجات بلند فرمائے ، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور سوگوارلواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ دے ۔(آمین)
*****