Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

اے پی ایم ایس او کے تحت نیپا چورنگی پر لاہور ہائی کورٹ کے یکطرفہ فیصلے کے خلاف پرامن احتجاجی مظاہرہ


اے پی ایم ایس او کے تحت نیپا چورنگی پر لاہور ہائی کورٹ کے یکطرفہ فیصلے کے خلاف پرامن احتجاجی مظاہرہ
 Posted on: 9/10/2015
اے پی ایم ایس او کے تحت نیپا چورنگی پر لاہور ہائی کورٹ کے یکطرفہ فیصلے کے خلاف پرامن احتجاجی مظاہرہ 
مظاہرے کے شرکاء نے اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈز اوربینرز اٹھا رکھے تھے جن پر لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف اور
جناب الطا ف حسین کے حق میں نعرے درج تھے 
شرکاء نے نیپا چورنگی پریکطرفہ فیصلے پر اپنے جذبات کااظہار کیا اور زبردست نعرے بازی بھی کی 
جناب الطا ف حسین کی تصاویر اور تقاریر پر پابندی کے فیصلے سے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ملک میں جمہوریت نام کی 
کوئی چیز نہیں ہے ، چیئرمین اے پی ایم ایس او سرفراز صدیقی 
کراچی ۔۔۔10، ستمبر2015ء 
آل پاکستان متحدہ اسٹوڈینٹس آرگنائزیشن کے زیراہتمام نیپا چورنگی پر لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے قائد تحریک جناب الطاف حسین کی تقاریر اور تصاویر پر پابندی کے یکطرفہ فیصلے کے خلاف پرامن احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔ احتجاجی مظاہرے میں اے پی ایم ایس او کے چیئرمین سرفراز صدیقی ، مرکزی کابینہ کے اراکین اور طلباء سمیت مختلف طبقہ ہائے فکر کے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ احتجاجی مظاہرے کے شرکاء نے اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز بھی اٹھا رکھے تھے جن پر لاہور ہائیکورٹ کے یکطرفہ فیصلے کے خلاف اور قائد تحریک جناب الطاف حسین کے حق میں نعرے جلی حروف میں تحریر تھے ۔ اس موقع پر شرکاء نے لاہو ر ہائی کورٹ کے یکطرفہ فیصلے کے خلاف اپنے جذبات کااظہار کیا اور زبردست نعرے بازی بھی کی ۔ احتجاجی مظاہرے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین اے پی ایم ایس او سرفراز صدیقی نے کہاکہ بانی و قائد تحریک جناب الطاف حسین کی تقاریر اور تصاویر پر پابندی کا فیصلہ آمرانہ ہے اور ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ملک میں جمہوریت نام کی کوئی چیز نہیں ہے ۔ انہوں نے کہاکہ جناب الطا ف حسین کے خلاف آج جس پیمانے پر سازشیں تیار کی جارہی ہیں اور جھوٹے پروپیگنڈے کئے جارہے ہیں ان کے سامنے طلباء سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوں گے ۔ انہوں نے مزید کہاکہ لاہور ہائی کورٹ کا یکطرفہ فیصلہ ہم کس طرح سے قبول کریں جبکہ اس حوالے سے ایم کیوایم کے موقف کو سنا ہی نہیں گیا اور نہ ہی اس میں انصاف کے تقاضوں کو پورا کیا گیا ہے ۔ سرفراز صدیقی نے مظاہرے میں شرکت کرکے احتجاج ریکارڈ کرانے پر طلباء کا شکریہ ادا کیا اور کہاکہ اے پی ایم ایس او بانی و قائد تحریک جناب الطا ف حسین کی قیادت میں اپنی جدوجہد جاری رکھے گی اورظالم قوتوں کے آگے سر نہیں جھکائے گی ۔ 

10/1/2024 8:25:53 AM