Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

اے پی ایم ایس او کے زیراہتمام جامعہ کراچی میں کارنیول کا انعقاد


اے پی ایم ایس او کے زیراہتمام جامعہ کراچی میں کارنیول کا انعقاد
 Posted on: 9/10/2015
اے پی ایم ایس او کے زیراہتمام جامعہ کراچی میں کارنیول کا انعقاد 
کارنیول میں طلباء کی جانب سے تیار کی گئی جناب الطاف حسین کی خوبصورت تصویر کا اجراء کیا گیا 
جھولے ، گیم ، کھانے پینے کی اشیاء ، کتب اور جیولری کے اسٹال میں طلباء نے خصوصی دلچسپی لی اور کارنیول کے انعقاد کو سراہا 
جناب الطاف حسین کی تقاریر اور تصاویر پر پابند ی کا فیصلہ کروڑوں عوا م کیلئے دکھ کا باعث ہے، چیئرمین اے پی ایم ایس او سرفراز صدیقی 
کراچی آپریشن جرائم پیشہ عناصر اور دہشت گردوں کے خلاف ہے تو اس بات کا جواب دیاجائے کہ کیا جرائم پیشہ عناصر صرف ایم کیوایم میں ہی موجود ہیں ، مستعفی ارکان قومی اسمبلی ریحان ہاشمی ، علی رضا عابدی 
کراچی ۔۔۔10، ستمبر2015ء 
آل پاکستان متحدہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیر اہتمام آج جامعہ کراچی کے ہاکی گراؤنڈ میں ہفتہ طلبہ کے موقع پر ''کارنیول'' کا انعقادکیا گیا جس میں اے پی ایم ایس او کے چیئرمین سرفراز صدیقی ، وائس چیئرمین علی مصطفی ،مستعفی حق پرست ارکان قومی اسمبلی علی رضا عابدی ، ریحان ہاشمی ، کراچی یونیورسٹی سمیت مختلف کالجوں کے طلبہ و طالبات اور اساتذہ کرام نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ کارنیول میں اے پی ایم ایس او کے چیئرمین اور مستعفی حق پرست ارکان قومی نے طلباء کی جانب سے بنائی گئی قائد تحریک جناب الطا ف حسین کی خوبصورت تصویر کا اجراء کیا اور طلباء کی اس کاوش کو سراہا۔ اس موقع پر جھولوں ، گیم ، کھانے پینے کی اشیاء ، کتب اور جیولری کے اسٹال بھی لگائے گئے تھے جن میں کانیول کے شرکاء نے خصوصی دلچسپی لی ۔ کارنیول کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے اے پی ایم ایس او کے چیئرمین سرفراز صدیقی نے کہاکہ آج طلباء نے جناب الطاف حسین سے اپنی والہانہ عقیدت اور محبت کااظہار کرتے ہوئے ان کی تصویر کا اجراء کیا ہے جس سے ثابت ہوتا ہے کہ لاہور ہائی کورٹ کا جناب الطاف حسین کی تقاریر اور تصویر پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ یکطرفہ ہے ۔ انہوں نے کہاکہ جناب الطاف حسین کروڑوں عوام کے دلوں میں بستے ہیں اور طلباء سمیت کروڑوں عوام کو کوئی بھی پابندی جناب الطاف حسین سے دور نہیں کرسکتی ۔ انہوں نے کہاکہ قائد تحریک جناب الطاف حسین واحد لیڈر ہیں جنہوں نے غریب ومتوسط طبقے کے حقوق کے حصول کی جدوجہد کی لیکن جناب الطاف حسین کی اس جدوجہد کو ہی ملک پر قابض جاگیرداروں ، وڈیروں اور سرداروں نے جرم بنا دیا ہے اور اس کی پاداش میں آج بھی ایم کیوایم کے خلاف غیر قانونی ، غیر آئینی حربے استعمال کئے جارہے ہیں اور ایم کیوایم کو سیاسی طور پر دیوار سے لگایاجارہا ہے اور اس کیلئے بانی و قائد تحریک جناب الطاف حسین کی تقاریر اور تصاویر پر پابندی بھی عائد کردی گئی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ جناب الطاف حسین کی تقاریر اور تصاویر پر پابند ی کا فیصلہ کروڑوں عوا م کیلئے دکھ کا باعث ہے اور یہ فیصلہ عوام اور جناب الطاف حسین کے درمیان فاصلے پیدا کرنے کی ناکام کوشش ہے ۔ کارنیول کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مستعفی حق پرست ارکان قومی اسمبلی علی رضا عابدی اور ریحان ہاشمی نے اے پی ایم ایس او کے ذمہ داران کو کارنیول کے انعقاد پر مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ اے پی ایم ایس او نے ہمیشہ طلباء کیلئے مثبت سرگرمیاں انجام دی ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ قائد تحریک جناب الطاف حسین ملک کے واحد لیڈر ہیں جنہوں نے کراچی میں قیام امن کیلئے فوجی آپریشن کا مطالبہ کیا تھا لیکن اس آپریشن کو ایک مرتبہ پھر ایم کیوایم کی جانب موڑ دیا گیا ہے اور ماضی کی تاریخ دہرا کر ملک میں نفرتوں کے ایک اورباب کو جنم دیاجارہا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ کراچی آپریشن جرائم پیشہ اور دہشت گردوں کے خلاف ہے تو اس بات کا جواب دیاجائے کہ کیا صرف جرائم پیشہ عناصر صرف ایم کیوایم میں ہی موجود ہیں ، اگر ایم کیوایم میں جرائم پیشہ عناصر موجود بھی ہیں تو انہیں آئین وقانون کے تحت عدالتوں میں پیش کیوں نہیں کیاجارہا ہے اور انہیں ماوارئے عدالت قتل اور لاپتہ کرکے کراچی سے جرائم کا خاتمہ کیاجارہا ہے یا ایم کیوایم کو صفحہ ہستی سے مٹانے کے منصوبے پر عمل درآمد کیاجارہا ہے ۔انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم کی جدوجہد تمام تر سازشوں اور جھوٹے اور منفی پروپیگنڈوں کے باوجود جاری رہے گی اور جناب الطاف حسین کی تقاریر اور تصاویر پر پابندیاں عائد کرکے اگر یہ سمجھا جارہا ہے کہ عوام اور جناب الطاف حسین کے محبت اور عقیدت کے رشتہ کو ختم کیاجاسکتا ہے تو ایسا سوچنے والوں کے خواب کبھی بھی شرمندہ تعبیر نہیں ہوں گے ۔ 



10/1/2024 8:28:52 AM