نجی ٹی وی چینل سے وابستہ سینئرصحافی آفتاب عالم کے بہیمانہ قتل پرایم کیوایم کے قائدجناب الطاف حسین کااظہارمذمت
آفتاب عالم کاقتل کھلی دہشت گردی اورآزادی صحافت پرحملہ ہے،ایم کیوایم قائدالطاف حسین
آفتاب عالم کے قتل میں ملوث دہشت گردوں کوفی الفورگرفتارکرکے قانون کے مطابق عبرتناک سزادی جائے
جناب الطاف حسین کاآفتاب عالم کے سوگوارلواحقین سے اظہارتعزیت،شہیدکے درجات کی بلندی اورسوگواران کیلئے صبرجمیل کی دعا
لندن:۔۔۔9ستمبر2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے نجی ٹی وی چینل سے وابستہ سینئرصحافی آفتاب عالم کے بہیمانہ قتل کی شدیدالفاظ میں مذمت کی ہے اورواقعے کوکھلی دہشت گردی اورآزادی صحافت پرحملہ قراردیتے ہوئے مطالبہ کیا کہ آفتاب عالم کے قتل میں ملوث دہشت گردوں کوفی الفورگرفتارکرکے قانون کے مطابق عبرتناک سزادی جائے۔ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے آفتاب عالم شہیدکے سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہارکرتے ہوئے انہیں صبرکی تلقین کی اورکہاکہ دکھ اورافسوس کی گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کاایک ایک کارکن آپ کے غم میں برابرکاشریک ہے۔جناب الطاف حسین نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ آفتاب عالم شہیدکواپنی جواررحمت میں اعلیٰ مقام عطافرمائے اور سوگوارلواحقین کویہ صدمہ برادشت کرنے کاحوصلہ عطاکرے۔(آمین)