رابطہ کمیٹی نے قمرمنصور کو تحریک کی تمام ذمہ داریوں سے بھی سبکدوش کردیا ، ایم کیوایم اعلامیہ
قمرمنصور کی خواہش کے مطابق ان سے تحریکی معاملات میں کوئی رابطہ نہ رکھیں، رابطہ کمیٹی
کراچی۔۔۔9، ستمبر2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم کے سینئررکن قمرمنصور کی موجودہ ذہنی وجسمانی صورتحال کو مدنظررکھتے ہوئے انہیں تحریک کی تمام تر ذمہ داریوں سے سبکدوش کردیا ہے ۔ یہ فیصلہ رابطہ کمیٹی لندن اور پاکستان کے ارکان کے مشترکہ اجلاس میں کیاگیا۔ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ رینجرز کی حراست سے رہائی کے بعد قمرمنصور نے رابطہ کمیٹی سے گفتگو کے دوران جن خدشات کا اظہار کیا اس پر رابطہ کمیٹی نے متفقہ طورپرفیصلہ کیا ہے کہ قمرمنصور کو تحریک کی تمام ذمہ داریوں بشمول کارکن کی ذمہ داری سے بھی سبکدوش کردیا جائے اور تحریکی کارکنان کو ہدایت کی ہے کہ وہ قمرمنصور کی خواہش کے مطابق ان سے تحریکی معاملات میں کوئی رابطہ نہ رکھیں ۔ جہاں تک ان کے ذاتی یا خاندانی مسئلہ مسائل کا تعلق ہے تو قمرمنصور اور ان کے اہل خانہ کو مکمل اجازت ہے کہ وہ نائن زیرو آکر اپنی مشکلات اور پریشانیوں کااظہار کرسکتے ہیں تاکہ رابطہ کمیٹی ان کی مشکلات اور پریشانیوں کا فوری ازالہ کرسکے۔