جیو نیوز کی وین پر مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے سیٹلائٹ انجینئر ارشد علی جعفری کے جاں بحق ہونے پر ایم کیوایم کے سینئر ڈپٹی کنوینر ندیم نصرت کا اظہار مذمت
حالات و واقعات یہ بتارہے ہیں کہ کراچی میں قتل، دہشت گردی اور اسٹریٹ کرائمز کی وارداتیں بدستور جاری ہیں
شہر میں سانحہ صفورا جیسی دہشت گردی کرنے والے دہشت گرد اب بھی آزاد ہیں۔ ندیم نصرت
دہشت گرد پولیس اہلکاروں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات کو چن چن کر نشانہ بنارہے ہیں
جیو کی ٹیم پر فائرنگ اور انجینئر ارشد علی جعفری کی شہادت کا یہ واقعہ حکومت کی کارکردگی پر ایک سوالیہ نشان ہے۔ ندیم نصرت
کراچی میں حقیقی اور دیرپاامن کیلئے ضروری ہے کہ آپریشن کی سمت کو درست کیا جائے۔ ندیم نصرت
جیو کی ٹیم پر حملہ کرنے والے دہشت گردوں کو فی الفور گرفتار کیا جائے۔ ندیم نصرت
ارشدعلی جعفری کی شہادت پر قائدتحریک الطاف حسین کی جانب سے جیو کے تمام اینکرز، صحافیوں اور تمام عملے سے اظہار تعزیت
فائرنگ سے زخمی ہونے والے وین کے ڈرائیور محمد انیس کی بھی جلد صحتیابی کیلئے دعا
لندن۔۔۔ 8 ستمبر 2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرندیم نصرت نے کراچی میں جیونیوزکی ڈی ایس این جی وین پر مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ کی شدیدمذمت کی ہے اور اس واقعہ میں جیوکے سیٹلائٹ انجینئر ارشدعلی جعفری کے جاں بحق ہونے پر دلی افسوس کااظہارکیاہے اوروین کے ڈرائیورانیس کی صحتیابی کیلئے دعاکی ہے۔ اپنے بیان میں ندیم نصرت نے کہاکہ حکومت کی جانب سے مسلسل یہ دعوے کئے جارہے ہیں کہ کراچی میں امن قائم ہوگیاہے اورامن وامان کی صورتحال بہت بہترہوگئی ہے لیکن حالات وواقعات یہ بتارہے ہیں کہ کراچی میں قتل ،دہشت گردی اوراسٹریٹ کرائمز کی وارداتیں بدستورجاری ہیں اورشہر میں سانحہ صفوراجیسی دہشت گردی کرنے والے دہشت گرداب بھی آزادہیں جوپولیس اہلکاروں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات کو چن چن کرنشانہ بنارہے ہیں اوراب جیو کی ٹیم کونشانہ بنایاگیاہے جو حکومت کی کارکردگی پر ایک سوالیہ نشان ہے۔ ندیم نصرت نے کہاکہ کراچی میں حقیقی اور دیرپاامن کے لئے ضروری ہے کہ آپریشن کی سمت کودرست کیاجائے ۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیاکہ جیوکی ٹیم پر حملہ کرنے والے دہشت گردوں کو فی الفورگرفتارکیاجائے ۔ انہوں نے ارشدعلی جعفری کی شہادت کے واقعہ پر قائدتحریک الطاف حسین کی جانب سے جیونیوزکے تمام اینکرز، صحافیوں اور عملے کے تمام ار کان سے دلی ہمدردی اورتعزیت کااظہارکیا۔ ندیم نصرت نے ارشدعلی جعفری کے تمام لواحقین سے دلی تعزیت کااظہارکیااوردعاکی کہ اللہ تعالیٰ ارشدعلی جعفری کے لواحقین کوصبرجمیل عطاکرے اورارشد علی جعفری کوجنت الفردوس میں جگہ دے ۔ انہوں نے فائرنگ سے زخمی ہونے والے وین کے ڈرائیور محمدانیس کی بھی جلد صحتیابی کیلئے دعاکی ۔