Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

آزادیء اظہار پر پابندیاں لگا کر پاکستان سے بتدریج جمہوریت کا بوریا بستر گول کیا جارہا ہے۔ ندیم نصرت


آزادیء اظہار پر پابندیاں لگا کر پاکستان سے بتدریج جمہوریت کا بوریا بستر گول کیا جارہا ہے۔ ندیم نصرت
 Posted on: 9/8/2015 1
آزادیء اظہار پر پابندیاں لگا کر پاکستان سے بتدریج جمہوریت کا بوریا بستر گول کیا جارہا ہے۔ ندیم نصرت
قائد تحریک الطاف حسین کی تقاریر، بیانات اور تصاویر نشر اور شائع کرنے پر لگائی گئی پابندی سراسر غیرآئینی، غیرمنصفانہ ہے
اس قسم کی پابندیوں کے ذریعے ہم سے آزادی اظہار کا بنیادی حق تک سلب کیا جارہا ہے۔ ندیم نصرت 
جو دہشت گرد ریاست پاکستان، اسکے آئین اور قانون کو ماننے کیلئے تیار نہیں، جو ریاست پاکستان سے جنگ کررہے ہیں وہ آزاد ہیں
جو اقوام متحدہ کو مطلوب ہیں ان مذہبی انتہاپسند عناصر کو جلسے جلوس، مظاہرے اور تقریریں کرنے اور ہر طرح کی سرگرمیوں کی کھلی آزادی ہے
پاکستان کے آئین وقانون کااحترام کرنیوالے اور ’’ ضرب عضب ‘‘ کی ہرسطح پر حمایت کرنیوالے قائدتحریک الطاف حسین پر پابندیاں عائدکی جارہی ہیں۔ انسانی حقوق کی ملکی اوربین الاقوامی تنظیمیں بھی ان پابندیوں کانوٹس لیں۔ندیم نصرت
شہری آزادی پر یقین رکھنے والے سیاسی رہنما ،صحافی، دانشور اورسول سوسائٹی ان آمرانہ پابندیوں کے خلاف آواز بلند کریں
لندن ۔۔۔ 8 ستمبر 2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے سینئر ڈپٹی کنوینرندیم نصرت نے لاہورہائیکورٹ کی جانب سے قائدتحریک الطاف حسین کی تقاریراوربیانات نشر اورشائع کرنے پر اپنے ردعمل کااظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان میں آزادیء اظہارپرطرح طرح کی پابندیاں لگاکرملک سے بتدریج جمہوریت کابوریابسترگول کیا جارہا ہے ۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ قائدتحریک الطاف حسین پاکستان کی تیسری بڑی جماعت کے بانی وقائدہیں جنہیں کروڑوں عوام اپنارہبرورہنما تسلیم کرتے ہیں اورتمام تر ریاستی مظالم اورجبروستم کے باوجودوہ قائدتحریک الطاف حسین کاساتھ چھوڑنے کیلئے تیارنہیں ہیں ۔ جب تمام مظالم ، منفی اور زہریلے پروپیگنڈوں اورسازشوں کے باوجود عوام اورقائدتحریک الطاف حسین کارشتہ اورتعلق ختم نہ کیاجاسکاتوانہیں عوام سے دورکرنے کیلئے اب ان کی تقاریراوربیانات حتیٰ کہ تصاویرتک نشراورشائع کرنے پر پابندی لگادی گئی ہے جوسراسرغیرآئینی، غیرمنصفانہ ہے ۔ اس قسم کی پابندیوں کے ذریعے ہم سے آزادی اظہارکابنیادی حق تک سلب کیاجارہاہے ۔ ندیم نصرت نے کہاکہ یہ عجیب اورسنگین مذاق ہے کہ جومذہبی انتہاپسنددہشت گردریاست پاکستان ، اس کے آئین اورقانون کوماننے کیلئے تیارنہیں ، جوریاست پاکستان سے جنگ کررہے ہیں، جواقوام متحدہ کومطلوب ہیں ان دہشت گردوں اورمذہبی انتہاپسند عناصر کوتوپاکستان کے تمام شہروں میں کھلے عام جلسے جلوس، مظاہرے کرنے ، تقریریں کرنے اورہرطرح کی سرگرمیوں کی کھلی آزادی ہے لیکن قائدتحریک الطاف حسین جوپاکستان کے آئین وقانون کااحترام کرتے ہیں، جوپاکستان کودہشت گردی اورطالبانائزیشن سے نجات دلانے کیلئے ’’ ضرب عضب ‘‘ کی ہرسطح پر حمایت کررہے ہیں ان کی تقاریر،بیانات ، تصاویراورتمام سیاسی سرگرمیوں کی خبریں نشراورشائع کرنے پر پابندیاں لگادی گئی ہیں جوسراسرظلم ہے ۔ انہوں نے مزیدکہاکہ ایسی پابندیااورقدغن تومارشل لاء دورمیں بھی پاکستان میں نہیں لگائی گئیں۔ ندیم نصرت نے انسانی حقوق اورشہری آزادی پر یقین رکھنے والے تمام سیاسی رہنماؤں ،صحافیوں، دانشوروں اورسول سوسائٹی کوان آمرانہ پابندیوں کے خلاف آوازبلند کرنا چاہیے۔ انہوں نے انسانی حقوق کی ملکی اوربین الاقوامی تنظیموں سے بھی اپیل کی کہ وہ بھی ان پابندیوں کا نوٹس لیں۔

10/1/2024 8:25:05 AM