عوامی خدمت ہی ایم کیوایم کا سیاسی منشور اور مقصد ہے اور عوامی خدمت میں کوتاہی اور غفلت ایم کیوایم کسی صورت برداشت نہیں کرسکتی۔ عبد الحسیب رکن رابطہ کمیٹی ایم کیوایم
قائد تحریک جناب الطاف حسین کی سیاست صرف اور صرف عوامی خدمت پر مبنی ہے۔ عظیم فاروقی رکن رابطہ کمیٹی ایم کیوایم
ایم کیوایم سے وابستہ عوامی نمائندوں نے ہمیشہ عوامی خدمت کی مثالیں قائم کیں اور آگے بھی وہ اپنی روایت کو برقرار رکھے گئیں۔ طارق جاوید رکن سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی ایم کیوایم
ایم کیوایم حیدرآباد زونل آفس پر رابطہ کمیٹی کے اراکین و دیگر ذمہ داران کا حیدرآباد کنٹو نمنٹ بورڈ کے نومنتخب حق پرست وائس چیرمین وکونسلرز کے اجلاس میں گفتگو
مورخہ۔۔۔31،اگست ،2015
عوامی خدمت ہی ایم کیوایم کا سیاسی منشور اور مقصد ہے اور عوامی خدمت میں کوتاہی اور غفلت ایم کیوایم میں کسی صورت برداشت نہیں کی جاتی ۔ ان خیالات کا اظہار متحدہ قومی موومنٹ کے رکن رابطہ کمیٹی عبد الحسیب نے ایم کیوایم حیدرآباد زونل آفس پر حیدرآباد کنٹو نمنٹ بورڈ کے نومنتخب حق پرست وائس چیرمین وکونسلرز کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے مزید کہاکہ سیاسی جماعتیں اقتدار کیلئے جدوجہد کرتی ہیں اور انقلابی جماعتیں ملک میں رائج فرسودہ نظام حکمرانی کے خاتمے کیلئے جدوجہد کرتی ہیں کیونکہ انقلابی جماعتوں کا مقصد اقتدار کاحصول نہیں ہوتا وہ صرف عوامی خدمت اور ملک کی ترقی اور خوشحالی کیلئے جدوجہد کرتی ہیں ۔اجلاس سے رکن رابطہ کمیٹی عظیم فاروقی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ قائد تحریک جناب الطاف حسین کی سیاست صرف اور صرف عوامی خدمت پر مبنی ہے اور قائد تحریک جناب الطاف حسین کی تعلیمات پر عمل پیرا لوگ عوامی خدمت سے سرشار ہوتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ عوام کی ترقی اور خوشحالی کیلئے حق پر ست عوامی نمائندے اپنی تمام تر صلاحیتوں کا بھر پور استعمال کریں ۔اجلاس سے ایم کیوایم سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کے رکن طارق جاوید نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ایم کیوایم سے وابستہ عوامی نمائندوں نے ہمیشہ عوامی خدمت کی مثالیں قائم کیں اور آگے بھی وہ اپنی روایت کو برقرار رکھے گئیں ۔انہوں نے کہاکہ قائد تحریک جناب الطاف حسین کا ہر سپاہی صرف عوامی خدمت کیلئے تیار رہتا ہے جو ایم کیوایم کی عوامی خدمت پر مبنی سیاست کامنہ بولتا ثبوت ہے ۔اجلاس میں ایم کیوایم حیدرآباد کے زونل انچارج نوید شمسی واراکین زونل کمیٹی بھی موجود تھے۔