Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے قائد جناب الطاف حسین کے خطابات اور بیانات نشرکرنے پر پابندی سے ان کے کروڑوں چاہنے والوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں ، شبیر احمد قائم خانی


لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے قائد جناب الطاف حسین کے خطابات اور بیانات نشرکرنے پر پابندی سے ان کے کروڑوں چاہنے والوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں ، شبیر احمد قائم خانی
 Posted on: 9/7/2015 1
لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے قائد جناب الطاف حسین کے خطابات اور بیانات نشرکرنے پر پابندی سے ان کے کروڑوں چاہنے والوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں ، شبیر احمد قائم خانی 
قائد تحریک جناب الطاف حسین نے ہمیشہ عدلیہ سمیت دیگر تمام اداروں کا احترام کیا ہے بلکہ کارکنوں کو اس کی تلقین بھی کی ہے
افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ جن سیاسی رہنماؤں نے پاک فوج کے خلاف ہرزہ سرائی کی اور سپریم کورٹ پر چڑھائی کی 
ان کے خلاف آج تک کوئی کارروائی نہیں کی گئی 
قائد تحریک جناب الطاف حسین کے خطابات و بیانات پر پابندی کے خلاف لاہور پریس کلب کے سامنے مظاہرے کے شرکاء سے خطاب 
لاہور۔۔۔۔۔7 ستمبر 2015
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن شبیر احمد قائم خانی نے کہا ہے کہ لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے قائد تحریک جناب الطاف حسین کے خطابات اور بیانات پر پابندی سے ان کے کروڑوں چاہنے والوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں اورآج یہ کارکنان اپنے قائد سے اظہار یکجہتی کیلئے پریس کلب کے سامنے جمع ہوئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور پریس کلب کے سامنے منعقدہ مظاہرہ کے شرکاء سے اظہار خیال کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر صوبائی تنظیمی کمیٹی پنجاب کے جوائنٹ انچارج خالد محمود اعوان ، رکن مرزا ندیم بیگ ، اراکین ایڈہاک کمیٹی سینٹرل پنجاب لعل حسین قریشی ، ڈاکٹر ایم آر رحمن، میاں راشد علی ، مرزا عمر عارف ، حارث خان کاکڑ،کریم خان ثاقب ، ملک وسیم کھوکھر ، سید افضال حسین نقوی ، الیکشن سیل کے انچارج منیر احمد ، شعبہ خواتین کی اراکین سلمیٰ منیر اور یاسمین انیس سمیت دیگر عہدیداران و کارکنان کی کثیر تعداد موجود تھی۔ اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے شبیر احمد قائم خانی نے کہا کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین نے ہمیشہ عدلیہ سمیت تمام قومی اداروں کانا صرف خود احترام کیا ہے بلکہ ہمیشہ اپنے کارکنان کو بھی اس پر عمل کرنے کی تلقین کی ہے۔ لیکن آج یہ بات افسوس سے کہنا پڑ رہی ہے کہ جن سیاسی رہنماؤں نے پاک فوج کے خلاف ہرزہ سرائی کی اور سپریم کورٹ پر چڑھائی کی ان لوگوں کے خلاف آج تک کوئی کاروائی نہیں کی گئی ۔ جبکہ قائد تحریک جناب الطاف حسین وہ واحد لیڈر ہیں جن کی جماعت نے پاک فوج کے حق میں پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی ریلی نکالی اور پاک فوج کے جوانوں کو سلیوٹ پیش کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ایسے فیصلوں سے الطاف حسین کے چاہنے والے کروڑوں عوام کے جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے اور وہ دکھ و اذیت میں مبتلا ہیں ، وہ سوال کر رہے ہیں کہ ان کے ساتھ یہ متعصبانہ سلوک کیوں روا رکھا جارہا ہے ،َ کہیں ایم کیو ایم کے سینکڑوں کارکنان کو لاپتہ کر دیا گیا ہے تو کہیں ماورائے عدالت قتل کر کے ان کی لاشیں پھینکی جا رہی ہیں تو کہیں ان کے رہنماؤں کے ساتھ جنگی قیدیوں سے بھی بدتر سلوک کیا جارہا ہے اور اب ان کے محبوب قائد جناب الطاف حسین کے خطابات اور بیانات کو نشر کرنے پر بھی پابندی لگا کر حق پر سچ کی آواز کو دبانے کی کوشش کی جار ہی ہے ۔


10/1/2024 8:25:28 AM