Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کا مؤقف سنے بغیر جناب الطاف حسین کی تقاریرکی اشاعت پر پابندی تکلیف دہ اور غیر منصفانہ ہے، ڈاکٹر محمد فاروق ستار


ایم کیوایم کا مؤقف سنے بغیر جناب الطاف حسین کی تقاریرکی اشاعت پر پابندی تکلیف دہ اور غیر منصفانہ ہے، ڈاکٹر محمد فاروق ستار
 Posted on: 9/7/2015 1
ایم کیوایم کا مؤقف سنے بغیر جناب الطاف حسین کی تقاریرکی اشاعت پر پابندی تکلیف دہ اور غیر منصفانہ ہے، ڈاکٹر محمد فاروق ستار
فطری انصاف اور آئین کا تقاضہ ہے کہ آزادی اظہار رائے پر پابندی لگانے سے قبل ہمارے مؤقف کو بھی سنا جائے آرٹیکل 10Aکے خلاف کئے جانے والے فیصلے کو لاہور ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے جارہے ہیں
لاہور ہائی کورٹ کے معزز جج صاحبان کو جناب الطاف حسین کی تقاریر سے متعلق مس گائیڈ کیاگیاہے،بریسٹر فروغ نسیم
ہائی کورٹ کے فیصلے میں ٹیکنیکل خامیاں واضح ہیں،ایم کیو ایم معزز جج صاحبان کے سامنے تقاریر سے متعلق حقائق رکھے گی 
ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی و قانونی ماہرین کراچی پریس کلب میں اہم پریس کانفرنس
کراچی ۔۔9ستمبر2015ء 
ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے سینئررہنماء ومستعفی رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر محمد فاروق ستار نے کہا ہے کہ ایم کیوا یم لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے جناب الطاف حسین کی تقاریر اور تصاویر شائع کرنے پر عارضی پابندی کو انصاف کے تقاضوں کے منافی سمجھتی ہے، مذکورہ کیس میں ایم کیوایم کو جوابدہی کیلئے کسی قسم کا نوٹس نہیں بھیجا گیا اور آزادی اظہار رائے کو صلب کیا گیاجو فطری انصاف کے تقاضوں کے خلا ف ہے ۔انہوں نے کہاکہ جناب الطاف حسین او ر ایم کیو ایم اس کیس کے ایک فریق ہیں لیکن ہمارے مؤقف کو سنے بغیر معزز جج صاحبان نے اپنا فیصلہ سُنا دیا،فطری انصاف کا تقاضہ ہے کہ آئین کے آرٹیکل 19کے تحت آزادی اظہار رائے پر پابندی لگانے سے قبل ہمارے مؤقف کو بھی مکمل طور سے سُنا جائے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہورہائی کورٹ کی جانب سے ایم کیوا یم کے قائد جناب الطاف حسین کی تصاویر و بیانات پر پابندی عائد کئے جانے کے بعد کراچی پریس کلب میں اہم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر ایم کیوا یم کی رابطہ کمیٹی کے رکن سید امین الحق ، ایم کیو ایم کی لیگل ایڈکمیٹی کے صدر محفوظ یار خان اورسینئر رہنماو معروف قانوندان بیریسٹر فروغ نسیم انکے ہمراہ تھے۔انہوں نے کہاکہ جناب الطاف حسین اور ایم کیوا یم لاہور ہائی کورٹ کے معزز جج صاحبان کا احترام کرتے ہیں ، ایم کیو ایم کا موٖقف سنے بغیر فیصلہ آنے سے ایم کیو ایم کے رہنماؤں، کارکنان اور عوام کو دلی صدمہ پہنچاہے۔انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم آئین کے آرٹیکل 10Aکے خلاف کئے جانے والے فیصلے پر لاہور ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے جارہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ فیصلے کے بعد عوامی جذبات مجروح ہوئے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ اگر کسی نے آئین و قانون کی خلاف ورزی کی ہے تو اس کے خلاف کارروائی کی جانی چاہئے لیکن انصاف کے تقاضوں کو ملحوظ خاطر رکھا جائے کیوں کہ جناب الطاف حسین پر پابندی سے پاکستان بھر بالخصوص سندھ کے شہری علاقوں کے عوام کا احساس محرومی شدت اختیار کر رہاہے ۔انہوں نے کہا کہ کروڑوں عوام کے دلوں کی دھڑکن جناب الطاف حسین پر پابندی عوامی امنگوں کے خلاف ہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کسی سیاسی لیڈر کی تقاریر و بیانات پر پابندی عائد کرنا ملک کی تاریخ کا اہم واقعہ ہے۔
فروغ نسیم نے کہاکہ آئین کے آرٹیکل 17کے مطابق اور سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق کورٹ کسی سیاسی جماعت پر پابندی عائد نہیں کر سکتی ۔انہوں نے کہاکہ لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے میں ٹیکنیکل پیرائے سے خامیاں ہیں ۔جناب الطاف حسین ایم کیوا یم کا ایک ایک لیڈر لاہور ہائی کورٹ کی عزت کرتا ہے ، لاہور ہائی کورٹ کے معزز جج صاحبان کو جناب الطاف حسین کی تقاریر سے متعلق مس گائیڈ کیا گیا ہے،عدالت نے جناب الطاف حسین اور ایم کیوا یم کو کسی طرح کا نوٹس نہیں دیاگیا ۔ایم کیو ایم لاہور ہائی کو رٹ کے معزز جج صاحبان کے سامنے حقائق رکھے گی اور سپریم کورٹ میں فیصلے پر اپیل کریں گے۔انہوں نے صحافی برادری سے درخواست کی کہ وہ اس حساس نوعیت کے معاملے پر کسی بھی قسم کے بیانات شائع کرنے میں احتیاط سے کام لیں۔ایک سوال کے جوا ب میں فروغ نسیم نے کہاکہ مائنس الطاف حسین کا کوئی تصور نہیں ہے ایم کیوا یم کا ایک ایک کارکن اور رہنما جناب الطاف حسین کی قیادت میں متحد ہے۔

10/1/2024 8:28:30 AM